جئے پور میں رکشابندھن پر خواتین کیلئے بس کا سفر مفت

   

جے پور: خواتین راجستھان کی راجدھانی جے پور میں رکھشا بندھن کے موقع پر جے پور سٹی ٹرانسپورٹ سروسز لمیٹڈ (جے سی ٹی ایس ایل) کی طرف سے چلائی جانے والی تمام بسوں میں مفت سفر کر سکیں گی۔وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے اس فیصلے سے جے سی ٹی ایس ایل کی تمام کلاس بسوں (اے سی، نان اے سی) میں لڑکیوں اور خواتین کو جے پور شہر کی حدود میں رکھشا بندھن پر مفت سفر کی سہولت ملے گی۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے خواتین اور لڑکیوں کو رکشا بندھن کے موقع پر راجستھان اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی عام اور ایکسپریس بسوں میں مفت سفر کرنے کا حکم دیا ہے اور راکھی کے تہوار پر بھی خواتین ان بسوں میں مفت سفر کر سکیں گی۔