جئے پور :راجستھان کے اْدئے پور میں تشدد کے بعد اب راجدھانی جئے پور میں بھی نوجوان کے قتل کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ جمعہ کی رات آپسی جھگڑے میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی جس کے بعد ہفتہ کو ناراض لوگوں کا ایک ہجوم سڑک پر اتر آیا اور قتل کے خلاف زبردست مظاہرہ کرنے لگا۔ ماحول کو سنگین اور کشیدہ ہوتا دیکھ کر وہاں پر پولیس فورس کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔ جمعہ کی رات دنیش (36) اپنے ساتھی جتندر کے ساتھ اسکوٹی پر گھر لوٹ رہا تھا۔ اسی دوران آزاد کالونی میں ان کی ایک ای۔رکشہ سے ٹکر ہوگئی جس کے بعد ای-رکشہ سوار تین نوجوانوں اور دنیش و اس کے ساتھی کے درمیان زبردست مارپیٹ ہو گئی۔ گھر پہنچنے کے بعد دنیش کی طبیعت بگڑ گئی اور اس کی موت ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ 2 ملزم فرار بتائے جا رہے ہیں۔
صبح میں لوگ قتل کے خلاف بڑی تعداد میں سڑکوں پر ا?گئے جس کے بعد پولیس انتظامیہ نے احتیاطاً شاستری نگر علاقے میں اضافی پولیس دستہ تعینات کردیا۔