جے پور: راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ریاستی محکمہ سیاحت، مرکزی وزارت سیاحت اور فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) کے مشترکہ زیر اہتمام 4 سے 6 مئی تک 14 واں گریٹ انڈین ٹریول بازار (جی آئی ٹی بی) کا انعقاد کیا جائے گا۔ محکمہ سیاحت کے جوائنٹ ڈائریکٹر دلیپ سنگھ راٹھور کے مطابق اس تین روزہ جی آئی ٹی بی کا افتتاحی اجلاس ٹونک روڈ پر واقع ہوٹل اننتارا میں ہوگا جبکہ مرکزی تقریب جے پور ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر (جے ای سی سی) میں منعقد ہوں گی۔ اس تقریب کوہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن آف راجستھان، انڈین ہیریٹیج ہوٹلز ایسوسی ایشن اور راجستھان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز کی بھی حمایت حاصل ہے ۔ اس بار جی آئی ٹی بی کے انعقاد کے دوران ہی مرکزی حکومت اور حکومت راجستھان کی مشترکہ سرپرستی میں میٹ ان انڈیاکانکلیو۔2025 کا انعقاد بھی 4 مئی کو ہوٹل نوواٹیل جے ای سی سی میں منعقد کیا جائے گا۔