جائیداد ٹیکس میں کمی کا مطالبہ ، کانگریس کااحتجاج

   

نارائن کھیڑ /30 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی کی ہدایت پر آج نارائن کھیڑ میں سابق رکن پارلیمنٹ و ٹی پی سی سی کے نائب صدر سریش کمار شٹکار کی صدارت میں ان کی قیام گاہ واقع نارائن کھیڑ سے ایک بھاری ریالی نکالی گئی ۔ بلدیہ دفتر نارائن کھیڑ پہونچ کر گھروں کے ٹیکسوں اور دیگر ٹیکسوں کو کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک تحریری درخواست حوالے کی گئی ۔ بعد ازاں آر ڈی او دفتر پہونچکر آر ڈی او راجیشور راؤ کو تحریری درخواست حوالے کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ دھرنی پورٹل کو بند کیا جائے کسانوں کے قرضوں کو معاف کیا جائے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق کوآپشن ممبرس ایم اے رشید ، ایم اے وحید طاہر کانگریس قائدین کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ ٹی پی سی سی کے رکن ڈاکٹر سنجیوا ریڈی کی زیر صدارت ایک علحدہ کانگریس پارٹی کی ریالی ان کی قیام گاہ نارائن کھیڑ سے نکال کر دفتر آر ڈی او پہونچکر دھرنا احتجاج منظم کیا ۔ اس تحریری درخواست کو آرڈی او راجیشور راؤ کے حوالے کیا گیا ۔