عرصہ دراز سے ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف لیگل نوٹس جاری کرنے کی ہدایت
حیدرآباد : کمشنر اینڈ ڈائرکٹر آف میونسپل ایڈمنسٹریشن ستیہ نارائنا نے میونسپلٹیز اور کارپوریشنس کے حدود میں صد فیصد جائیداد ٹیکس وصول کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سرکاری و خانگی جائیدادوں کے بقایاجات کی فہرست ویب سائیٹ پر پیش کرنے پر زور دیا۔ ٹیکس وصولی میں لاپرواہی اور غفلت برتنے والے میونسپل کمشنرس ٹیکس وصولی کرنے والے عملہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ مالیاتی سال اختتام پذیر ہے جس کے پیش نظر ٹیکس وصولی کے لئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں۔ ٹیکس وصولی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے اور ہر دن ٹیکس وصولی کے نشانہ کو عبور کرنے اقدامات کرنے کی میونسپل کمشنرس کو ہدایت دی۔ شہروں میں مائیکس، بیانرس، فلمی سلائیڈس اور دوسرے طریقوں سے بڑے پیمانے کی تشہیر کرنے ٹیکس بقایا جات رکھنے والے مالکین کو ہر روز ایس ایم ایس کرنے کی ہدایت، ٹیکس دہندوں کو ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹسیں جاری کریں۔ مہلت سے ختم ٹیکس ادا کرنے کی کارروائی کریں۔ زیادہ ٹیکس باقی رہنے والے 500 افراد کی فہرست تیار کرنے کی بھی ہدایت دی۔ زیادہ ٹیکس بقایہ جات رکھنے والوں سے میونسپل کمشنرس خود ملاقات کریں اور ٹیکس کی ادائیگی کیلئے راضی کرائے مثبت ردعمل کا اظہار نہ کرنے والوں کے خلاف لیگل نوٹس جاری کریں۔ 85 فیصد جائیداد ٹیکس بل کلکٹرس وصول کریں۔ 10 فیصد سوپروائزرس اور ماباقی 5 فیصد میونسپل کمشنرس وصول کرنے کی حکمت عملی تیار کریں۔ سرکاری جائیداد ٹیکس بقایا جات کی وصولی کو کلکٹرس سے رجوع کیا جائے۔ جائیداد ٹیکس باقی رکھنے والوں کی فہرست ویب سائیٹ میں اور میونسپل نوٹس بورڈ پر چسپاں کرنے کا بھی مشور دیا۔ ہر پیر اور چہارشنبہ کو میونسپل آفسوں، وارڈ آفسوں، کمیونٹی ہالس میں ٹیکس وصولی میلہ کا اہتمام کیا جائے۔