جادو صرف ایک مرتبہ چلتا ہے:کاجول

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی بیوی اور اداکارہ کاجول ان دنوں سوشل میڈیا پرکافی خبروں میں ہیں۔ شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے دوبارہ ریلیزکردی گئی جس نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ یہ فلم کاجول کی سب سے زیادہ زیر کامیاب فلم تھی۔ اس سب کے بعد کاجول ایک بار پھر اپنی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے لیے سرخیوں میں آگئی ہیں۔ کاجول نے شاہ رخ خان کی فلم کے بارے میں ایسی بات کہہ دی جس کا بالی ووڈ ٹاؤن میں کافی چرچا ہو رہا ہے۔ کاجول اپنی سوپرہٹ فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کی وجہ سے بحث میں ہیں۔ حال ہی میں ایک میڈیا چینل کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے حوالے سے بات کی ۔ کاجول نے ریمیک کرنے پر اپنی رائے دی ہے۔ کاجول نے انٹرویو کے دوران کہا کہ دل والے دلہنیا لے جائیں گے اورکبھی خوشی کبھی غم جیسی فلمیں دوبارہ نہیں بننی چاہئیں کیونکہ ان فلموں میں ایسا جادو تھا جو صرف ایک بار ہوسکتا تھا۔ اگر یہ فلمیں دوبارہ بنیں تو یہ جادو ختم ہو جائے گا۔ کاجول نے مزید کہا ہے کہ اس فلم کے ریمیک سے شائقین بھی خوش نہیں ہوں گے۔دل والے دلہنیا لے جائیں گے بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم ہے۔