جاریہ سال 1780 اقلیتی امیدواروں کو 19 اقسام کی تربیت

   

3.41 کروڑ روپئے منظور ، استفادہ کرنے صدر نشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن امتیاز اسحق کی اپیل
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن نے ٹریننگ ایمپلائمنٹ اینڈ پلیسمنٹ اسکیم کے تحت جاریہ سال 1780 اقلیتی امیدواروں کو 19 اقسام کے کورسیس کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے 3.41 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں ۔ صدر نشین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن امتیاز اسحق کی جانب سے آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا گیا جس میں اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی منیجنگ ڈائرکٹر کانتی ویسلی جنرل منیجر یونس احمد منیجر عبدالحمید کے علاوہ ماضی میں اس طرح کی تربیتی پروگرامس کا اہتمام کرنے کا تجربہ رکھنے والے 21 آرگنائزیشنس کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں یہ طئے پایا کہ اقلیتی نمائندوں کو مارکٹ کی مانگ کے تحت مختلف کورسیس کی تربیت فراہم کی جائے تاکہ کورسیس کی تکمیل کے بعد انہیں ملازمتوں کے مواقع دستیاب ہوسکے ۔ ریاست کے مختلف مقامات پر اقلیتی امیدواروں کو موبائل میکانزم سافٹ ویر اینڈ ہارڈویر ، آٹو کیاڈ اینڈ ڈیزائننگ ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ فیشن ڈیزائننگ ، بیوٹیشن اینڈ مہندی ، کمپیوٹر ہارڈویر اینڈ سافٹ ویر ، ڈپلومہ ان ایرلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن ( نرسری ) پوسٹ گریجویشن ڈپلومہ ان ایرلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن ، اکاونٹس اسسٹنٹ ، ہارڈویر اینڈ نیٹ ورکنگ ، پائپنگ انجینئرنگ اینڈ ڈیزائن ، میکانیکل QC انجینئر ، پراجکٹ پلاننگ ، ڈپلومہ ان ملٹی میڈیا ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ سی سی ٹی وی ، فائر آلارم ، اسسٹنٹ ورکس سوپر وائزر ، میڈیکل ہیلت ٹیکنیشن اسسٹنٹ کورس ، ایر ٹکٹینگ شامل ہیں ۔ صدر نشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن امتیاز اسحق نے کہا کہ کورونا بحران کی وجہ سے دو سال سے تربیتی کورسیس کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔ آئندہ ماہ ان کورسیس پر باقاعدہ تربیت کا آغاز ہوجائے گا ۔ اس سے بھر پور استفادہ کرنے کی اقلیتی امیدواروں سے اپیل کی ۔۔ ن