جاریہ ماہ دو اہم فلکیاتی نظاروں کا امکان

   

حیدرآباد۔/12 فروری، ( سیاست نیوز) عام طور پر فلکیاتی نظارے وقفہ وقفہ سے قدرت کی کاریگری کا ثبوت پیش کرتے ہیں۔ جاریہ ماہ دو اہم فلکیاتی نظارے عوام کے مشاہدے کیلئے رونما ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق 16 اور 20 فروری کو سیاروں کے زمین سے قریب آنے کا امکان ہے۔ 16 فروری کو سیارہ مریخ زمین کے قریب دکھائی دے گا اور یہ تبدیلی 150 سال کے بعد رونما ہورہی ہے۔ سورج کے طلوع ہوتے ہی سیارہ مریخ قریب آجائے گا اور غروب آفتاب کے وقت چاند کے ساتھ غروب ہوگا۔ عوام سادہ آنکھ سے بھی اس کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ 20 فروری کی رات تمام 7 سیارے ایک قطار میں چمکتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ عوام دوربین کے بغیر سیارہ مریخ کو چمکتا ہوا دیکھ سکتے ہیں۔ ماہرین نے جاریہ سال اہم تبدیلیوں کے سلسلہ میں تفصیلات جاری کی ہیں۔1
ان کا کہنا ہے کہ وقفہ وقفہ سے فلکیاتی تبدیلیوں کے ذریعہ قدرت اپنے کرشماتی نظاروں کو پیش کرتی ہے جو ماہرین فلکیات کیلئے ریسرچ کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔1