حیدرآباد : /25 جنوری (سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ جاریہ ہفتہ حیدرآباد کے بعض حصوں میں موسم سرد رہے گا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائیٹی کے مطابق بعض حصوں کے درجہ حرارت میں بتدریج 3 تا 5 ڈگری کمی کا امکان ہے جن میں سکندرآباد ، راجندر نگر ، کاپرا ، حیات نگر ، ملکاجگری اور موسیٰ پیٹ شامل ہیں ۔ چہارشنبہ تا ہفتہ کے درمیان اقل ترین درجہ حرارت 15 تا 11 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا ۔ ریاست کے کئی شمالی اضلاع میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔