واشنگٹن : امریکہ نے چینی غبارے کے معاملے پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 3 ائیرپورٹس پر طیاروں کی آمد و رفت روک دی۔امریکی وفاقی ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی کیرولیناکے مارٹل بیچ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت تین ائیر پورٹس پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر طیاروں کی آمد رفت روک دی گئی ہے۔امریکہ کا چین پر مشتبہ جاسوس غبارے سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزامغیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹس کی بندش کا فیصلہ امریکی فضائی حدود میں چینی غبارے کے داخلے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔