جاسوسی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی جائے گی، مرکز نے سپریم کورٹ کو بتایا

   

مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ پیگاسس جاسوسی معاملے کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، حکومت نے اس بارے میں سپریم کورٹ میں دائر مفاد عامہ کی درخواستوں کی سماعت کے دوران یہ معلومات دی ہے۔ مفاد عامہ کے مقدمات میں سپریم کورٹ کی نگرانی میں ایس آئی ٹی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ بہت سی مختلف تنظیموں نے اس بارے میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔