جافورا گیس فیلڈ کی تیاری کی لاگت 24 ارب ڈالر : آرامکو چیف

   

ریاض : سعودی عرب کی تیل کی سب سے بڑی فرم ’آرامکو‘ کے صدر اور سی ای او امین ناصر نے’العربیہ‘ چینل کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ کمپنی نے جافورا آئل اینڈ گیس فیلڈ کی ترقی کے لیے 10 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ناصر نے مزید کہا کہ جافورا فیلڈ کی ترقی کے پہلے مرحلے کی لاگت 24 ارب ڈالر ہے، جب کہ فیلڈ کو تیار کرنے کے دوسرے مرحلے کی لاگت 44 ارب امریکی ڈالرتک پہنچ سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس فیلڈ کی ڈویلپمنٹ کے منصوبے سے روزگار کے دو لاکھ بالواسطہ یا براہ راست مواقع پیدا ہوں گے۔تیل کی قیمتوں کے بارے میں الناصر نے کہا کہ تیل کی منڈیوں نے اومی کرون کے بارے میں اپنے ردعمل کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔