جامعہ ہمدرد پلاسٹک سے آزادیونیورسٹی، خلاف ورزی کرنے والوں پر 500روپے جرمانہ

,

   

نئی دہلی: جا معہ ہمدرددہلی اور این آر سی میں آنے والی یونیورسٹی میں نمبر 1پلاسٹک فری یونیورسٹی بن گئی ہے۔صفائی کیلئے چلائی جانے والی مہم کے ایام کے دوران منعقدہ تقریب کے اختتام اجلاس میں اعلان کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے کیمپس میں سبھی طرح کی دکانوں‘ کینٹین‘ کافی ہاؤس‘ ریسٹورینٹ او رہاسٹل تک کو پلاسٹک فری قرار دیے دیا گیا ہے۔ا س کی خلاف ورزی کرنے پر 500روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

یونیورسٹی کیمپس میں سنگل یوز پلاسٹک‘ بوتلوں‘ کپ‘ گلاس او ر پولیتھن اور 50 مائیکرون سے کم موٹائی کی پلاسٹک کی چیزو ں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کیمپس کے 9000طلبہ نے کیمپس کو پلاسٹک فری بنانے کی عہد کیا ہے۔ ان طلبہ نے کہا کہ پلاسٹک کی اشیاء کے بجائے کپڑے اور جوٹ سے بنے اشیاء کا استعمال کیاجائے گا۔

کینٹین اور شاپ کمیٹی کے صدر پروفیسر سید مہتاب علی نے اس تعلق سے ایک نوٹس بھی جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک کی اشیاء کے استعمال پر 500 روپے کا جرمانہ عائد کیاجائے گا۔