جامعۃ المومنات کے سالانہ امتحانات قرات امام عاصم کوفی ؒ و دیگر کا انعقاد

   

حیدرآباد۔ 26 فروری (راست) جامعۃ المومنات کے سالانہ امتحانات قرأت امام عاصم کوفیؒ، فقہی دینی مسائل، سیرت تفسیر و حدیث، سینئر ڈپلوما ان عربک، جونیر ڈپلومان عربک، ملا، مؤذن، امامت، خطابت، قضائت میں دونوں شہروں کے علاوہ اضلاع کے طلبہ و طالبات شریک امتحان رہے۔ امتحانی کمیٹی کے ذمہ داران حافظ محمد صابر پاشاہ، مولانا مفتی شیخ عابد علی، مفتی عبدالواسع احمد صوفی، قاضی شمس الدین فاروقی، محمد رفیع، حافظ محمد اکبر قادری، مفتی محمد عمران، مفتی محمد غوث عادل نے صدر مرکز جامعۃ المومنات مغلپورہ کے علاوہ دیگر مراکز کا معائنہ کیا۔ مفتی حافظ محمد مستان علی قادری ناظم اعلیٰ جامعۃ المومنات نے و نگران کار امتحانات کا شکریہ ادا کیا۔ مفتیہ ناظمہ عزیز مومناتی صدر شعبہ امتحانات نے بتایا کہ قرأت امام عاصم کوفیؒ کا امتحان جن میں سے کم عمر 5 سالہ طالبہ سیدہ سحریش مبین بنت حافظ سید مبین نے قرأت کے امتحان میں شریک رہیں۔ ان کے علاوہ نورین بیگم بنت میر حبیب ساکن معین باغ، 85 سالہ خاتون انیس فاطمہ بنت سید اسحاق بہادر پورہ اور کئی معمر خواتین شریک امتحان رہیں۔ یہ تمام امتحانات مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعۃ المومنات کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔ جو صدر مرکز جامعۃ المومنات مغلپورہ کے علاوہ ذیلی مراکز تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک، مہاراشٹرا، گجرات، کشمیر، راجستھان، بہار، یوپی وغیرہ کے مختلف ریاستوں میں پر قائم کئے گئے۔