جان ابراہام نے سرفروش سیکویل چھوڑ دی

   

سال 1999 میں ریلیز ہوئی عامر خان اسٹار فلم ’’سرفروش‘‘ کے سیکویل میں جان ابراہام کو کاسٹ کیا گیا تھا۔ پر اب جان نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ پچھلے سال انہیں اس فلم کے لئے اپروچ کیا گیا تھا جس کی اسکرپٹ انہیں پسند آئی تھی لیکن ان کے پاس کئی فلمیں ہونے کی وجہ وہ تاریخیں نہیں دے پارہے تھے۔ اس کی جانب سے کوششیں جاری تھیں۔ ڈائرکٹر جان میتھو متھان نے بھی تب سے لیکر اب تک جان کا کافی انتظار کیا مگر آخر کار دونوں کے درمیان بنی نہیں اچھی بات یہ ہے نہ اس اسکرپٹ کو ایک کارپوریٹ اسٹوڈیو کی بیاکنگ حاصل ہے۔ ایسے میں جان کی تبدیلی کے لئے تیزی سے بھاگ دوڑ ہونے کی توقع ہے۔ میکرز اس پراجکٹ کو ہر حال میں جلد شروع کرنے کے لئے بے چین ہیں۔ باثوق ذرائع کے مطابق پروڈکشن ہاوز کی پشت پناہی کے دم پر ڈائرکٹر عامر خان سے پھر میٹنگ کرسکتے ہیں حالانکہ سرفروش 2 کی کہانی پہلے پارٹ سے 20 سال آگے کی ہے۔ لحاظہ ڈائرکٹر کی دلیل بھی تھی کہ وقت کے چلتے عامر کے کردار کو بطور ڈی جی پی دکھانا پڑتا۔ کردار اجئے سنگھ راتھوڑ کے افراد خاندان کو واپس لانا مشکل ہوتا نتیجتا ان کی جگہ کسی اور ایکٹر کو انسپکٹر کے طور پر دکھانا تھا اسی لئے پچھلے سال جان کو اس کی اسکرپٹ بتائی گئی تھی۔