جاوید اختر مسلمان نہیں ہے‘ ان کے آر ایس ایس سے تعلقات ہیں۔ ایم ائی ایم لیڈر

,

   

نئی دہلی۔ لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی نشرعات کے متعلق مصنف اورگیت کار جاوید اختر کے ریمارکس پر ردعمل پیش کرتے ہوئے‘ اے ائی ایم ائی ایم لیڈر عاصم وقار نے کہاکہ یہ جاوید اختر مسلمان نہیں ہے بلکہ زبردستی کے مسلمان ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے جاویود اختر پر الزام لگایا کہ ان کے تعلقات آر ایس ایس کے ساتھ ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیاکہ مسلمانوں کے خلاف وہ اس لئے بول رہے ہیں تاکہ انہیں اس دور میں راجیہ سبھا کی سیٹ مل سکے

گیت کار جاوید اختر نے کہاکہ اذان عقیدے کے معاملے ہے کوئی کھلونا نہیں ہے‘ اور کہاکہ اذان اگر یگر کیلئے ”تکلیف دہ“ ہوتی ہے تو لاؤڈ اسپیکر پر اذان روک دینا چاہئے۔

ہفتہ کے روز اختر نے ٹوئٹ کے ذریعہ تعجب کا اظہار کیا کہ جس عمل کو نصف صدی تک’حرام‘ قراردیاگیااس کو’حلال“ کیسے تسلیم کیاجاتا ہے“

اختر نے ٹوئٹ کیاکہ ”ہندوستان میں پچاس سال تک اسپیکر پر اذان حرام تھے۔ پھر اس کو حلال قراردیا گیا اور یہ حلال کبھی ختم نہیں ہوا‘ مگر اس کو ختم کیاجاناچاہئے۔ اذان درست ہے مگر لاؤڈ اسپیکر سے دوسروں کو تکلیف ہوتی ہے۔

میں امید کرتاہوں ایسے وقت میں یہ ہونا چاہئے“۔ جب ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ لاؤ اسپیکر کے استعمال پر آپ کی رائے کیاہے تو مذکورہ 75سالہ مصنف نے کہاکہ ہر روز اس کا استعمال تشویش کاباعث ہے۔