ٹوکیو : جاپان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔ اسلام آباد میں سینئر صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں جاپان کے سفیر میتسو شیروواڈا نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات جمہوریت، امن اور پائیدار ترقی کی مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں اور باہمی تعاون کے ذریعے ان میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں غیر ملکی کمپنیوں کے لئے مزید کاروبار دوست ماحول کے لئے کام کر رہے ہیں جس سے یقینا باہمی اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے