جاپان پہلی بار زخمی فلسطینیوں کا علاج کرے گا

   

ٹوکیو : جاپان پہلی بار غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کو علاج کے لیے قبول کرے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی مرحلے میں توقع کی جا رہی ہے کہ غزہ سے 2 زخمی فلسطینی جاپان پہنچیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی مریضوں کی ٹوکیو کے سیلف ڈیفنس فورسز سینٹرل اسپتال میں دیکھ بھال کی جائے گی۔جاپانی وزیرِ اعظم شیگیرو اشیبا نے گزشتہ ماہ تصدیق کی تھی کہ حکومت ممکنہ تعلیمی پروگراموں سمیت فلسطینیوں کی طبی امداد کو یقینی بنا رہی ہے۔

زمبابوے میں
آرمی چیف برطرف
ہرارے: زمبابوے کے صدر ایمرسن منینگیگوا نے سابق فوجیوں کی جانب سے احتجاج کے اعلان کے بعد ملک میں مارشل کے خدشے کے پیش نظر آرمی چیف کو برطرف کر دیا۔ زمبابوے کے سیاسی ماہرین نے کہا کہ صدر منینگیگوا نے اپنے اقتدار کو مضبوط کرنے کیلئے سخت اقدام کیا ہے۔