جاپان کا ہندوستان کے مختلف شعبوں میں نو پراجکٹس کیلئے قرض معاہدہ

   

نئی دہلی: حکومت جاپان نے مختلف شعبوں میں نو (09) منصوبوں کیلئے 232.209 بلین جاپانی ین کے سرکاری ترقیاتی امداد ( او ڈی اے ) قرض کا معاہدہ کیا ۔ اس سلسلے میں قرض کی منظوری کا تبادلہ ایڈیشنل سکریٹری اقتصادی امور کی وزارت خزانہ مسٹر وکاس شیل اور ہندوستان میں جاپان کے سفیر سوزوکی ہیروشی کے درمیان ہوا۔ ODA قرض کی امداد درج ذیل منصوبوں کیلئے پرعزم ہے : نارتھ ایسٹ روڈ نیٹ ورک کنیکٹیویٹی امپروومنٹ پروجیکٹ (فیز 3) (مرحلہ:II) ڈھوبری-پھلباری پل (34.54بلین جاپانی ین ) نارتھ ایسٹ روڈ نیٹ ورک کنیکٹیویٹی امپروومنٹ پروجیکٹ (فیز7) این ایچ ۔ 127 بی (پھلباری۔ گویراگری سیکشن) (15.56 بلین جاپانی ین) تلنگانہ میں اسٹارٹ اپ اور اختراع کو فروغ دینے کا پروجیکٹ (23.7بلین جاپانی ین) چنئی پیریفرل رنگ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ (فیز2) (49.85 بلین جاپانی ین) ہریانہ میں پائیدار باغبانی کے فروغ کے لیے پروجیکٹ (پہلی قسط) (16.21بلین جاپانی ین) راجستھان میں موسمیاتی تبدیلی کے ردعمل اور ایکو سسٹم سروس میں اضافہ کا پروجیکٹ (26.13 بلین جاپانی ین ) ناگالینڈ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ، کوہیما میں میڈیکل کالج اسپتال کے قیام کا منصوبہ (10 بلین جاپانی ین )۔