جاپان کی اقوام متحدہ کی بحران زدہ فلسطینی پناہ گزین ایجنسی کیلئے دوبارہ فنڈنگ

   

ٹوکیو: جاپانی حکومت نے کہا کہ جاپان اقوامِ متحدہ کے بحران سے متاثرہ فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارہ اونروا (جو کہ غزہ کیلئے تقریباً تمام امداد کو مربوط کرتا ہے) کیلئے فنڈنگ دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ جاپان جو کبھی ایجنسی میں چھٹا سب سے بڑا تعاون کار تھا، فنڈنگ روکنے والے ایک درجن سے زیادہ ممالک میں شامل ہوگیا جب اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ غزہ میں ایجنسی کے 13,000 میں سے 12 ملازمین 7 اکتوبر کو حماس کے مہلک حملے میں ملوث تھے۔وزیرِ خارجہ یوکو کامیکاوا نے جمعرات کو ٹوکیو میں اونروا چیف فلپ لازارینی سے ملاقات کی تاکہ گورننس اور شفافیت کو مضبوط بنانے کیلئے ایجنسی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے۔