جاپان کے ہوکائیڈو میں 6.3شدت کا زلزلہ

   

ٹوکیو۔ 2 جون (یو این آئی) جاپان کے ہوکائیڈو کے مشرقی ساحل پر پیر کی صبح 6.3 شدت کا زلزلہ آیا۔ یہ اطلاع جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتائی۔ ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3:52 بجے (1852جی ایم ٹی اتوار) کم گہرائی میں آیا، ، جو ہوکائڈو کے پریفیکچر کے مشرقی علاقے میں تائیکی اور اوراہورو جیسے علاقوں میں 7 کی زلزلے کی شدت کے پیمانے پر 4 کی شدت تک پہنچ گیا۔