کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ایک ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے مودی حکومت پر تلخ حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے ویڈیو کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کیا آئین کی دفعہ 15 اور 25 بھی فروخت کر دیئے گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے جو ویڈیو شیئر کیا ہے اس میں الگ الگ مقامات پر ایک خاص طبقہ کے لوگوں کے ساتھ زبردستی کی جا رہی ہے اور ان سے جبراً جے شری رام کا نعرہ لگانے کو کہا جا رہا ہے۔