ججوں کے ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں

   

نئی دہلی: حکومت نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ مختلف سطحوں پر ججوں کے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے ۔ قانون و انصاف کے وزیر ارجن میگھوال نے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ ججوں کے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی کوئی تجویز حکومت کے پاس زیر التوا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ججوں کے ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 65 سال، ہائی کورٹس میں 62 سال اور نچلی عدالتوں میں 60 سال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا اس میں کوئی تبدیلی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ میگھوال نے کہا کہ تمام ٹریبونلز، مختلف کمیشنوں اور انکوائری کمیٹیوں میں ججوں کی تقرری آئینی دفعات کے مطابق کی جاتی ہے ۔