جدہ ایئرپورٹ پر 3 مسافروں کےپیٹ سے 3 کلو کوکین برآمد

   

جدہ: کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ کے حکام نے تین کلو گرام سے زیادہ کوکین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔عاجل، الیوم اور الوطن کے مطابق زکؤ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’تین مسافر کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے راستے مملکت پہنچے تھے‘۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’تینوں مسافر 3 کلو گرام سے زیادہ کوکین پیٹ میں چھپاکر سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے‘۔اتھارٹی نے کہنا ہے کہ مسافروں پر مقامی حکام کو شبہ ہوا تھا۔ جس پر ان کی سکیننگ کی گئی تو کوکین ان کے پیٹ سے برآمد ہوئی۔