جدہ سے جناب عامر علی خان کو مبارکباد

   

جدہ (عارف قریشی) : جناب عارف قریشی صدر بزم عثمانیہ جدہ سعودی عرب نے جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو رکن قانون ساز کونسل ناممد کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جناب عامر علی خان اپنی طالب علمی کے زمانے سے حیدرآبادی عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ وہ سیاست آفس سے اپنے بے شمار اور فائدہ مند عوامی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے سب سے پہلے حیدرآباد میں 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کیلئے تلنگانہ کے کئی اضلاع کا دورہ کیا اور عوام میں شعور بیداری کی ان کا ہر جگہ خیرمقدم کیا گیا اور بھرپور عوامی تائید حاصل ہوئی۔ عامر علی خان خدمت خلق کے جذبہ سے مسلمانوں کی خدمت کو اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔ وہ ہر حکومت سے عوامی مسائل پر بے باکی سے نمائندگی کرتے رہے ہیں۔ وہ ایک نامور اور تجربہ کار جرنلسٹ کے علاوہ وہ ملت کا درد رکھنے والی قابل احترام شخصیت بھی ہیں۔ ان کی دینی، سماجی اور تعلیمی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ہم سعودی عرب جدہ کی پاک سرزمین سے جناب عامر علی خان کیلئے دعاگو ہیں کہ اللہ پاک ان کو طویل عمر اور مکمل صحت عطا فرمائے اور ہر جگہ پر کامیابی عطا فرمائے۔