جدہ کی بندرگاہ پر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

   

جدہ : جدہ اسلامک پورٹ پر زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کے ساتھ مل کر 27 کلو گرام سے زائد کوکین کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی جو ایک کنٹینر میں چھپائی گئی تھی۔ سعودی عرب کے اندر ضبط شدہ اشیاء وصول کرنے والے دو افراد گرفتار کر لیا گیا۔اتھارٹی نے وضاحت کی کہ جب آنے والے کنٹینرز میں سے ایک کا معائنہ کیا گیا تو کوکین کی یہ مقدار کنسائنمنٹ کنٹینر کے ایئر کنڈیشنگ ڈیوائس کے اندر چھپائی گئی تھی جس کی تصدیق زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے کی۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ کسٹم کنٹرول کو مزید سخت کر رہی ہے۔ درآمدات اور برآمدات کی آڑ میں منشیات کی اسملنگ کے دھندے کو روکا جا سکے۔