AK- 47 کے حملوں کا بھی کوئی اثرنہیں ہوگا ۔ انتہائی عصری سہولیات کی فراہمی ۔ 1400 مزدور تعمیراتی کاموں میں مصروف
حیدرآباد /22 جولائی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ حکومت کی جانب سے تعمیر کیا جانے والا باوقار جدید سکریٹریٹ میں چھٹویں منزل پر چیف منسٹر کے سی آر کا چیمبر مکمل بلٹ پروف بنایا جارہا ہے ۔ جس پر AK47 کے حملوں کا بھی کوئی اثر نہیں ہوگا ۔ چیف منسٹر کا آفس 85.536 مربع فٹ پر محیط ہے ۔ جس کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جارہا ہے ۔ ساتھ ہی چیف منسٹر دفتر کے آئینے اور کھڑکیاں بھی بلٹ پروف بنائی جارہی ہیں ۔ اس منزل پر چیف منسٹر آفس کے ساتھ کابینہ میٹنگ ہال چیف سکریٹری کا آفس ، چیف منسٹر کے مشیروں ، پرسنل سکریٹریز کے دفاتر بھی ہونگے ۔ ملاقات کیلئے پہونچنے والے سیاستدانوں ، غیر سیاستدانوں و وی آئی پیز کیلئے علحدہ ویٹنگ ہالس کا بھی انتظام کیا جارہا ہے ۔ کھڑکیوں ، برقی نظام ، وینٹی لیٹرس اور دیگر امور کو جدید طریقوں سے لیس کیا جارہا ہے ۔ 671 کروڑ روپئے کی لاگت سے جدید سکریٹریٹ تعمیر کیا جارہا ہے ۔ تاحال 80 فیصد تعمیرات مکمل ہوگئی ہیں توقع کی جارہی ہے کہ دسہرہ کو نئے سکریٹریٹ کا افتتاح کیا جائے گا ۔ جدید سکریٹریٹ کی تعمیر میں ریاست کے 33 اضلاع کی تہذیبی ، ثقافتی کی جھلک ہر جگہ نظر آئیں گے ۔ اس کا خاص خیال رکھا جارہا ہے ۔ ہر ضلع کی تاریخی عمارتوں اور فنون کی عکاسی کیلئے سکریٹریٹ کی دیواروں پر تصاویر اور کیریپکچرپینٹ کئے جائیں گے ۔ چھ منزلہ عمارت کے درمیان لینڈ اسکیپ کی شکل میں ایک بڑا فوارہ خاص توجہ کا مرکز بنے گا ۔ سکریٹریٹ کا پورا اندرونی حصہ ہریالی سے گھرا ہوا ہوگا ۔ سارے سکریٹریٹ علاقے میں 12 ایکر سے زائد اراضی پر باغات لگائے جائیں گے ۔ 25 فیصد رقبہ سڑکوں کیلئے مختص ہے ۔ 500 کاریں اور 650 بائیک پارک کرنے کا انتظام کیا جارہا ہے ۔ سکریٹریٹ کے اندر بھی ہریالی اور لطف اندوزی کیلئے بڑے پیمانے پر فوارے لگائے جارہے ہیں ۔ عہدیداروں نے باتیا کہ سیوریج کے نظام کو ہموار بنانے کیلئے جرمن ٹیکنالوجی کے ساتھ ایکوڈانیز کا استعمال کیا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ سکریٹریٹ میں نصب لائیٹس پنکھے اور لیمپس وغیرہ سب ایڈوانس ہیں اور یہ سنسنگ سسٹم کے بغیر کسی سوچ کے خود کار طریقہ سے کام کرتے ہیں ۔ جدید سکریٹریٹ کیلئے 1400 مزدور کام کر رہے ہیں۔ ن