جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کی ہدایت

   

نظام آباد میں پولیس عہدیداروں کے آن لائین اجلاس سے کمشنر کارتکیا کا خطاب

نظام آباد :نئے سال میں جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی نظام آباد پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے پولیس عہدیداروں کو ہدایت کی ہے ۔ نظام آباد پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے پولیس کمشنریٹ حدود میں زوم ایپ کے ذریعہ پولیس عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر پولیس کمشنر کارتیکیا نے کئی ایک صلاح و مشورہ بھی دئیے اور کہا کہ جرائم پر قابو پانے ، خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہر طرح کے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کھلے عام مقامات پر شراب نوشی کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں ۔ کرائم کریمنل ٹراکنگ نیٹ ورکنگ سسٹم کے ذریعہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر اور کیس سے متعلق تمام تفصیلات دیتے رہیں ۔ نظام آباد ضلع میں پولیس اسٹیشن میں زیر التواء موجود مقدمات کا جائزہ لیتے رہیں اور کیس کی یکسوئی اور جانچ کرتے ہوئے عملی اقدامات کریں ۔ پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے کہا کہ اب تک پیش آئے جرائم کا جائزہ لیکر زیر التواء مقدمات کے تناسب میں کمی لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹا سا رجرم نہ ہونے کیلئے تمام پولیس اسٹیشن کے حدود میں ’’ نگاہ ‘‘ سسٹم کو حرکت میں لائیں اور تمام پولیس اسٹیشن کے حدود میں پٹرولنگ کرتے رہیں ۔ چوروں و سرقوں کے انسداد کیلئے کوشش کرتے رہیں اور سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے آٹوز اور جیپ گاڑیوں میں مسافروں کو باحفاظت سے جانے کیلئے ہر ممکن کڑے اقدامات کریں ۔ پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے کہا کہ عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی یکسوئی کیلئے اقدامات کریں ۔ زیر التواء ( NBW) پر خصوصی طور پر ڈیویژن حدود میں ٹیم تشکیل دی جائے ۔ مٹکہ ، جوا، گانجہ اور زیر مخالف قانون غیر سماجی سرگرمیاں پر خصوصی نگاہ رکھی جائے اور نظام آباد ضلع بھر میں موجود لاج کی منظم انداز میں سلسلہ وار تنقیح کرتے رہیں موٹر گاڑیوں کے خلاف قانو ن کے مطابق کارروائی کریں اور مستقبل میں کی جانے والی کارروائیوں پر بھی توجہ مرکوز کریں ۔ انہوں نے کہا کہ گائوں میں شعور بیداری پر وگراموں کے ذریعہ جرائم کی روک تھام کریں پولیس کمشنر کارتیکیا نے کہا کہ پیشہ ور مجرموں کی حرکتوں پر بھی نگا ہ رکھیں اور ممکن ہو تو ان پر پی ڈی ایکٹ نافذ کریں ۔ ڈائیل 100 پر آنے والی فریادوں پر توجہ دیتے ہوئے کارروائی کریں ۔ اس زوم ایپ جائزہ اجلاس میں اڈیشنل ڈی سی پی اروند بابو ، نظام آباد ، آرمور ، بودھن اے سی پیز سرینواس کمار ، رگھو ، راما رائو ، اسپیشل برانچ انسپکٹر سئیدا نائک اور تمام ڈیویژن کے سرکل انسپکٹرس، سب انسپکٹرس ، سی سی آر بی انسپکٹر راجہ راجیشور ، آٹی کور ایس آئی امبیر یا ، شیو کمار و دیگر موجود تھے ۔