جرمنی میں آج سے G7 اجلاس ، مودی کی شرکت

   

نئی دہلی : جرمنی میں 26 جون سے G7 چوٹی اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں وزیراعظم نریندر مودی شرکت کریں گے ۔ مودی نے بتایا کہ جرمنی کے چانسلر کی دعوت پر وہ اجلاس میں شرکت کررہے ہیں ۔ اس موقع پر وہ ہندوستان اور جرمنی کے درمیان مثبت بات چیت کریں گے ۔ مودی ماحولیات ، توانائی ، فوڈ سیکوریٹی ، صحت ، جنسی مساوات کے بشمول دو اجلاس میں حصہ لیں گے ۔ وزیراعظم G7 اجلاس میں شرکت سے واپسی کے دوران متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کرینگے ۔