جرمنی میں روس کی حمایت میں مظاہرہ کی تحقیقات

   

برلن : جرمن پولیس نے یوکرین پر روسی حملے کی حمایت میں نکالے جانے والے جلوسوں اور ان کے شرکا کے خلاف چھان بین شروع کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق حکام نے گزشتہ ماہ کولون شہر میں روسی پرچم میں لپٹی کاروں کے جلوس کا نوٹس لیتے ہوئے واقعات کی چھان بین شروع کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یوکرین کی جنگ کے پس منظر میںروس کے ساتھ علامتی اظہار یکجہتی کے 140 واقعات پیش آ چکے ہیں۔ ان واقعات میں مظاہرین نے روسی فوجی کمانڈروں کی حمایت میں انگریزی حرف زیڈ کا علامتی استعمال بھی کیا، جو جرمنی میں ممنوع ہے۔ 24 فروری کو جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا تو روسی فوج کی گاڑیوں پر یہی حرف درج تھا۔