جرمنی میں طوفان کے سبب سیلاب کی وارننگ

   

برلن : جرمنی کے شمالی حصے کے ساحلی علاقوں میں آنے والے تیز ہواؤں کے طوفان کے نتیجے میں حکام نے سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے۔ تیز ہواؤں کے سبب شمالی جرمنی کے علاقوں میں معمول کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ ٹرین سروسز تاخیر کا شکار ہیں اور درخت گرنے کی وجہ سے کئی سڑکیں بھی بلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بندرگاہی شہر ہیمبرگ میں واقع دریائے ایلبے میں پانی کی سطح میں پانچ میٹر سے زائد اضافے کا بھی بتایا گیا ہے۔ اس وجہ سے ہیمبرگ شہر کی معروف فِش مارکیٹ میں پانی داخل ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے مزید طوفانی ہواؤں سے خبردار کیا ہے۔