جرمنی میں ویکسین کی فراہمی 27ڈسمبر سے : وزیر صحت

   

برلن: جرمن وزیر صحت ڑینس اسپان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں 27 دسمبر سے عام عوام کو کورونا کی ویکسین دی جائے گی۔ چہارشنبہ کو جاری کردہ بیان میں اسپان نے کہا کہ امکان ہے کہ تمام یورپی ملکوں میں ویکسین کی فراہمی اسی دن شروع ہو گی۔ جرمنی میں سب سے پہلے بزرگ افراد کی نگہداشت کے خصوصی مراکز میں یہ ویکسین دی جائے گی۔ یورپی میڈیکل ایجنسی کی جانب سے ویکسین کی منظوری کے حوالے حتمی فیصلہ 21 دسمبر کو متوقع ہے۔ تاہم ویکسین کی تقسیم سے متعلق معاملات یورپی کمیشن نے طے کرنا ہیں اور اس عمل میں کچھ اور دن لگ سکتے ہیں۔ بیون ٹیک اور فائرز کی ویکسین اب تک امریکہ، برطانیہ، میکسیکو اور سعودی عرب میں منظور کی جا چکی ہے۔