برلن : جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے قریب مسافر ٹرین اور ٹرک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔ہیمبرگ محکمہ فائربریگیڈ کے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ 300 افراد پر مشتمل ٹرین کے حادثہ میں 80 ریسکیو اہلکاروں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمرجنسی بریک لگانے کے باوجود ٹرین رکنے میں ناکام رہی اورٹرک سے جا ٹکرا ئی، اس حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ حادثہ کے بعد ٹرک کا پچھلا حصہ پھٹ گیا اور جائے حادثہ پر ملبے کا ایک بڑا ڈھیر بن گیا۔حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم بتایا گیا ہے کہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے 11کونسلرز واٹس اپ گروپ پر معطل
لندن : برطانیہ کی لیبر پارٹی نے واٹس ایپ گروپ پر 11 کونسلرز معطل کر دیے۔برطانوی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ گروپ میں نازیبا پیغامات کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ دو لیبر اراکین پارلیمنٹ پہلے بھی معطل ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل ہی برطانوی وزیر صحت کو سوشل میڈیا پرنامناسب تبصرہ کرنے پر وزارت سے فارغ کر دیا گیا تھا۔