جرمنی : یکم جولائی سے بیشتر ممالک کیلئے سفری پابندیاں ختم

,

   

برلن: جرمنی کے وزیر خارجہ ہیکو ماس نے کہا ہے کہ جرمنی یکم جولائی سے زیادہ تر ممالک کے لیے کورونا کی عالمی وبا سے متعلق عائد اپنی سفری پابندیاں اٹھا لے گا۔جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسے ممالک جہاں انفیکشن کی شرح زیادہ ہے یا جہاں وائرس کی الگ الگ اقسام موجود ہیں جیسے کہ برطانیہ اور انڈیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ گرمیوں کے ساتھ امید اور اعتماد واپس آ رہے ہیں۔بہت ساری جگہوں پر انفیکشن کی تعداد کم ہو رہی ہے اور زیادہ سے زیادہ شہریوں کو کورونا ویکسین کی خوراک دی جا چکی ہے۔جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ طویل مہینوں کے لاک ڈاؤن کے بعد ہم زیادہ معمول کے منتظر ہیں اور یہ سفر پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ہیکو ماس نے زور دے کر کہا کہ پابندیاں اٹھانا ’لاپرواہی کی دعوت‘ کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔انہوں نے متنبہ کیا کہ 2021 کے موسم گرما میں کوئی بھی تعطیلات کے دوران وبائی مرض سے حیرت کا دعویٰ نہیں کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ جرمنی نے حالیہ ہفتوں میں دکانوں اور ریستورانوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے سمیت بیشتر پابندیوں میں آسانی پیدا کر دی ہے۔تاہم دکانوں میں ماسک پہننے، سکول کے بچوں اور گھر سے کام کرنے والے ملازمین کے لیے باقاعدہ ٹیسٹ کے قوانین اب بھی برقرار ہیں۔