جرنلسٹ رعنا ایوب کو باوقار امریکی ایوارڈ

   

واشنگٹن : نامور جرنلسٹ رعنا ایوب جو واشنگٹن پوسٹ سے بحیثیت گلوبل اوپنینز رائٹر وابستہ ہیں ، انہیں یونائیٹیڈ اسٹیٹس پریس کلب کے باوقار اعزاز برائے آزادی صحافت سے نوازا گیا ہے ۔ وہ صحافتی اقدار کیلئے جدوجہد کا شہرہ رکھتی ہیں ۔ وہ پہلی ہندوستانی ہے جنہیں یہ اعزاز عطا کیا جارہا ہے ۔ ٹوئٹر کی اطلاعات کے مطابق ماضی میں یہ اعزاز حاصل کرنے والوں میں مقتول جمال خشوگی شامل ہیں۔