جسم سے جڑے بچوں کو الگ کرنے کا کامیاب آپریشن

   

ریاض: سعودی جراحی ٹیم نے تنزانیہ کے جسم سے جڑے ہوئے بچوں کو الگ کرنے کیلئے جمعرات کو 16 گھنٹے کا ایک پیچیدہ آپریشن انجام دیا۔یہ آپریشن معروف پیڈیاٹرک سرجن ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کی نگرانی میں کیا گیا جو سعودی انسانی امداد کے ادارہ کے ایس ریلیف کے سربراہ ہیں۔ میڈیکل اور سرجیکل ٹیم نے ریاض میں وزارتِ قومی محافظ کے شاہ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں شاہ عبداللہ اسپیشلسٹ چلڈرن ہاسپٹل میں 2 سالہ حسن اور حسین کو الگ کر دیاآپریشن 16 گھنٹے تک 9 مراحل میں جاری رہا جس میں 35 مشیران، ماہر ڈاکٹروں اور تکنیکی، نرسنگ اور معاون عملہ نے حصہ لیا۔یہ سرجری جو جڑے ہوئے بچوں کو الگ کرنے کے سعودی پروگرام کی 59 ویں سرجری تھی، انجام دینے کے بعد ڈاکٹر الربیعہ نے میڈیکل ٹیم کے ارکان کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔