جشن سال نو، حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر ہزارہا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ

   


حیدرآباد : یکم / جنوری (سیاست نیوز) جشن سال نو 2023 ء کے پس منظر میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی گئی تھی جس کے تحت 5819 افراد کے ڈرائیونگ لائیسنس کو منسوخ کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق /31 ڈسمبر کی شب محکمہ ٹریفک اور روڈ ٹرانسپورٹ اتھاریٹی (آر ٹی اے) کی جانب سے جوائنٹ کمشنر پانڈو رنگا نائیک کے زیرنگرانی خصوصی مہم چلائی گئی تھی جس کے تحت شہر کے 5 زونس میں حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کا پتہ لگایا گیا ۔ اس سلسلہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے شہر کے نارتھ زون میں 1103 ، ساؤتھ زون میں 1151 ، ویسٹ زون میں 1345 اور ایسٹ زون میں 510 افراد کے ڈرائیونگ لائیسنس کو منسوخ کیا گیا ہے ۔ 2021 ء میں حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف کاررائی کرتے ہوئے 3220 افراد کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کئے گئے تھے ۔