جعلی انوائس جاری کرنے پر فرم کا ڈائرکٹر گرفتار

   

حیدرآباد ۔ ڈائرکٹر جنرل جی ایس ٹی انٹلی جنس نے آج 139.93 کروڑ روپئے کے جعلی انوائس جاری کرنے پر حیدرآباد کے انفراسٹرکچر فرم کے ڈائرکٹر کو گرفتار کرلیا ۔ ڈی جی پی آئی حیدرآباد زون عہدیدار کے مطابق ملزم نے 19.7 کروڑ روپئے کے رقم کا غلط طریقہ سے حساب کتاب تیار کیا ۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ایسے 6 اکٹوبر تک عدالتی تحویل میں دیا گیا ہے ۔اس نے مبینہ طور پر گڈس اینڈ سرویس کی سربراہی کے بغیر ہی جعلی انوائس جاری کئے تھے ۔