جعلی سرٹیفکیٹ سے ملازمت ،9ٹیچرس برخاست

   

پرتاپ گڑھ : اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع بیسک ایجوکیشن افسر بھوپیندر سنگھ نے ٹی ای ٹی کی جعلی سرٹیفکیٹ کے سہارے ملازمت حاصل کرنے والی نو خواتین اساتذہ کو منگل کو برخاست کر بلاک ایجوکیشن افسران کو ان کے خلاف متعلقہ تھانہ میں فریب دہی کا کیس درج کرانے کی ہدایت دی۔ضلع بیسک ایجوکیشن افسر بھوپیندر سنگھ نے آج بتایا کہ 16/اکتوبر 2020 میں میرا دیوی ،سیما دیوی ،کنچن ،ندھی سنگھ ،سنگیتا دیوی ،سیما کوری ،بندو دیوی ،سمترہ موریہ و روچی پرجاپتی سمیت نو خواتین کی تقرری ٹی ای ٹی کے سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر معاون اساتذہ کے عہدے پر ہوئی تھی ۔ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ کے آن لائن توثیق میں مشتبہ پائے جانے پر تنخواہ کی ادائیگی پر روک لگا دی گئی تھی ۔آن لائن توثیق میں فرضی پائے جانے پر سبھی اساتذہ اسکول چھوڑ کر غائب ہوگئی تھی ۔توثیق میں سرٹیفکیٹ فرضی پائے جانے پر سبھی نو معاون اساتذہ کو برخاست کر متعلقہ تھانہ میں کیس درج کرانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔چونکہ تنخواہ نہیں دی جا رہی تھی ،اس لئے رکوری کی کارروائی نہیں ہوگی ۔