جعلی نان جوڈیشیل اسٹامپ پیپرس کی تیاری ، 2 افراد گرفتار

   

حیدرآباد : کمشنر ٹاسک فورس پولیس نے جعلی نان جوڈیشیل اسٹامپ پیپرس کی تیاری اور فروخت میں ملوث دو افراد کوگرفتار کرلیا ۔ پولیس کے بموجب 34 سالہ سید فیروز علی جو پیشہ سے سٹی سیول کورٹ میں ڈاکیومنٹ رائٹر اپنے ایک ساتھی ٹی وی بھانو پرکاش جو ڈی ٹی پی شاپ چلاتا ہے، کے ساتھ مل کر جعلی نان جوڈیشیل پیپرس تیار کر رہے تھے۔ پولیس نے کہا کہ فیروز علی کو مناسب آمدنی حاصل نہ ہونے کے نتیجہ میں اس نے قدیم نان جوڈیشیل اسٹامپس پیپرس سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے اسے اونچی قیمت پر فروخت کر رہا تھا ۔ لاک ڈاؤن کے دوران وہ معاشی طور پر متاثر ہوگیا تھا اور اس نے لائسنس یافتہ اسٹامپ فروخت کرنے والے پی وی بھانو پرکاش کے ذریعہ یہ کاروبار چلا رہا تھا ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ فیروز علی قدیم اور سادے اسٹامپ پیپرس حاصل کیا کرتا تھا ، اسے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے اسکیانر اور پرنٹر کے ذریعہ جعلی اسٹامپ پیپرس تیار کر رہا تھا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس نے فیروز علی اور بھانو پرکاش کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے کئی جعلی اسٹامپ پیپرس اور اس کی تیار میں استعمال کئے جانے والے مشین اور پرنٹر وغیرہ بر آمد کرتے ہوئے اسے پولیس اسٹیشن آصف نگر کے حوالے کردیا گیا۔