گنٹور میں لاپتہ خاتون کا معمہ حل ، ایڈوکیٹ کے ہاتھوں قتل کا انکشاف
حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : گنٹور ضلع میں ایک خاتون کے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا ۔ گنٹور ضلع ایس پی وکول جندال نے بتایا کہ یادو بازار قدیم گنٹور سے تعلق رکھنے والی خاتون کے لاپتہ ہونے کی شکایت پر پولیس کو تحقیقات میں پتہ چلا کہ خاتون کی نعش پانی کے گڈھے میں دستیاب ہوئی ۔ پولیس نے نعش اور لاپتہ خاتون ایک ہی ہونے پر تحقیقات کی جس میں پتہ چلا کہ اس خاتون کا اینومولا سریش نامی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ۔ گنٹور کا سریش جو ایڈوکیٹ کے طور پر پریکٹس کررہا تھا متاثرہ خاتون کو سرکاری ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر 25 لاکھ روپئے حاصل کرلیا ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ملازمت حاصل نہ ہونے پر رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر دونوں میں جھگڑے شروع ہوگئے ۔ سریش نے اپنے ساتھی شیکھر کے ساتھ مل کر خاتون کے قتل کا منصوبہ بنایا ۔ منصوبہ کے تحت خاتون کو سری سیلم جانے کے لیے بلایا اور موقع پاتے ہی اس کے سر پر لاٹھیوں سے حملہ کر کے اس کا قتل کردیا ۔ قتل کرنے کے بعد لاش کو ایک نہر میں پھینک دیا ۔ پولیس نے سریش اور اس کے ساتھی شیکھر کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔۔ ش m/b
بینک میں ریٹائرڈ ملازم کی قلب پر حملہ سے موت
حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : حبشی گوڑہ کے ایک بینک میں ریٹائرڈ ملازم قلب پر حملہ کے سبب فوت ہوگیا ۔ نقد رقم جمع کرنے بینک پہونچا ضعیف شخص اچانک قلب پر حملہ سے فوت ہوگیا ۔ اس شخص کی شناخت لکشمی نارائنا کی حیثیت سے کرلی گئی جو ناچارم علاقہ کا ساکن تھا ۔ حبشی گورہ علاقہ میں واقع پنجاب نیشنل بنک کی برانچ میں رقم جمع کرنے کی غرض سے لکشمی نارائنا پہونچا اور ضابطہ کی کارروائی جاری تھی کہ اچانک کرسی سے نیچے گر پڑا ۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا جو اب وائرل ہوچکا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔ عm/b
شوروم سے گھڑیوں کا سرقہ کرنے والی محبوبہ اور عاشق گرفتار
حیدرآباد : /15 اپریل (سیاست نیوز) عاشق کو سالگرہ کا تحفہ دینے کی خاطر سرقہ کرنے والی محبوبہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے محبوبہ کا ساتھ دینے کے الزام میں عاشق کو بھی گرفتار کرلیا ۔ جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئی سنسنی خیز واردات کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں ۔ 26 سالہ لڑکی جو انجنیئرنگ کی تکمیل کے بعد ملازمت کررہی تھی اپنے عاشق کو سالگرہ پر قیمتی تحفہ دینا چاہتی تھی ۔ لڑکی کا تعلق کھمم سے ہے اور لڑکا بھی کھمم ضلع سے وابستہ بتایا گیا ہے ۔ لڑکا اور لڑکی دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں ۔ لڑکی خانگی ملازمت کرتی ہے اور یہاں ایک ہاسٹل میں رہتی تھی ۔ لڑکی کا عاشق 29 سالہ مرلی دھر گوڑ بھی ایک خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ گزشتہ ہفتہ گوڑ کی سالگرہ تھی اور لڑکی اپنے عاشق کو قیمتی تحفہ دینا چاہتی تھی ۔ لڑکی جوبلی ہلز روڈ نمبر 36 پر واقع رمیش واچ کمپنی پہنچی اور اپنے عاشق کو شوروم کے باہر ہی انتظار کرنے کا مشورہ دیا ۔ عاشق اپنی کار میں بیٹھا رہا ۔ لڑکی شوروم میں گئی اور دستی گھڑیاں دیکھنے لگی اور سیلز مین کو مختلف برائنڈس دکھانے کی خواہش کی جیسے ہی سیلزمین مصروف ہوگیا لڑکی نے دو دستی گھڑیاں اپنے بیاگ میں ڈال لیا جن کی مالیت فی کس ایک لاکھ روپئے بتائی گئی ہے اور لڑکی شوروم سے نکل گئی ۔ کچھ دیر بعد جب سیلز مین نے گھڑیوں کو غائب دیکھا تو پولیس میں شکایت کی گئی ۔ کار کے نمبر سے ملزمین کا پتہ چلاتے ہوئے پولیس نے عاشق جوڑے کو گرفتار کرلیا ۔ /m/bع Y/
چلتی کار میں آگ ، کوئی جانی نقصان نہیں
حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : شہر میں چلتی کار میں اچانک لگی آگ سے خوف و دہشت پیدا ہوگئی ۔ بیگم پیٹ کے علاقہ میں یہ واقعہ 14 اپریل کی رات دیر گئے پیش آیا ۔ حادثہ کے وقت کار میں چار افراد سوار تھے ۔ تاہم ڈرائیور کی بروقت چوکسی کے سبب سانحہ ٹل گیا ۔ ڈرائیور نے کار سے دھواں نکلتا دیکھ کر کار کو سڑک کنارے روک دیا اور کار میں سوار افراد فوری گاڑی سے اتر گئے دیکھتے ہی دیکھتے کار شعلہ پوش ہوگئی ۔ اس دوران فائر انجن کو طلب کرلیا گیا تھا ۔ آگ پر قابو پانے کے بعد کار کو پولیس نے کرین کی مدد سے راستے سے ہٹایا ۔ اس دوران بیگم پیٹ ، پنجہ گٹہ ، سوماجی گوڑہ اور امیر پیٹ کے علاقوں میں ٹریفک جام ہوگئی تھی ۔ کار میں سوار افراد ورنگل سے شہر حیدرآباد آکر منی کنڈہ کی جانب جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ کار کے اندر ہی سے آگ بھڑک اٹھی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے ۔۔ ع
m/b
اے پی میں ڈیٹونیٹر اور گیاس سیلنڈر پھٹنے سے چار افراد کی موت
حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش کے ستیہ سائی ضلع میں ایک ہولناک حادثہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق کویری منڈل کے کمارا ونڈلا پلی گاؤں میں ایک مکان کے اندر رکھے ہوئے ڈیٹونیٹر اور گیس سیلنڈر پھٹ گئے ۔ اس حادثے میں چار افراد کی موت ہوگئی اور دیگر 21 افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ 12 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہیں ۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔ فائر بریگیڈ اور پولیس اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کردئیے ۔ پولیس نے بتایا کہ یومیہ اجرت والے مزدور کے گھر میں رکھے گئے چار ڈیٹونیٹرز پھٹ گئے جس کی وجہ سے گیس سیلنڈروں میں آگ بھڑک اٹھی ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔ ش m/b
شمس آباد میں کار اچانک شعلہ پوش
حیدرآباد۔ 15 اپریل (سیاست نیوز) شمس آباد میں نیشنل ہائی وے 44 پر چہارشنبہ کی رات ایک کار جل کر خاکستر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سے شمس آباد کی جانب آنے والی کار کے انجن سے آگ بھڑکتے ہی کار میں سوار تمام افراد کار سے باہر نکل آئے۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کار پوری طرح جل کر خاکستر ہوگئی۔ اس حادثہ کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤ میں کچھ دیر کے لئے خلل پڑا تھا۔ ش؍F A/b
گھٹکیسر کے قریب سڑک حادثہ ، کمسن بیٹا اور باپ ہلاک
حیدرآباد : /15 اپریل (سیاست نیوز) آؤٹر رنگ روڈ پر گھٹکیسر کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد بشمول کمسن بچہ باپ بیٹا ہلاک اور دیگر تین افراد بشمول خاتون شدید زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 37 سالہ کے ویدا پرکاش ریڈی جو پیشہ سے سافٹ ویر انجنیئر اور اس کا ڈھائی سالہ لڑکا ارجن ہلاک ہوگئے ۔ پرکاش ریڈی بنگلور میں رہتا تھا جو ہنمکنڈہ مندر کی تقریب میں شرکت کیلئے افراد خاندان کے ساتھ پہنچا تھا اور واپسی کے وقت حادثہ پیش آیا ۔ ریڈی کے ساتھ کار میں اس کی بیوی ہیمابندو ، لڑکا ارجن اور رشتہ دار درگا پرساد اور اس کی بیوی سریجا موجود تھے ۔ واپسی کے دوران ویدا پرکاش ریڈی نے گھٹکیسر سے آؤٹر رنگ روڈ کے سفر کو شروع کیا اور گاڑی تھوڑی دور پہنچی تھی کہ ایک ٹینکر سے ٹکراگئی ۔ آوٹر رنگ روڈ پر درختوں کو پانی سربراہ کرنے والے واٹر ٹینکر سے پرکاش ریڈی کی کار ٹکرا گئی ۔ اس حادثہ میں ریڈی اور اس کا بیٹا برسرموقع ہلاک ہوگئے اور دیگر تین زخمی بتائے گئے ہیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ عY/
حضور نگر میونسپلٹی اسسٹنٹ انجنیئر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
حیدرآباد : /15 اپریل (سیاست نیوز) بلدیہ کے بدعنوان رشوت خور عہدیدار کو اینٹی کرپشن بیورو نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ اسسٹنٹ انجنیئر میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ حضور آباد میونسپلٹی ضلع کریم نگر کو اینٹی کرپشن بیورو نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ سدھاکر ریڈی جوائنٹ انجنیئر کے عہدے پر فائز تھا ۔ اس عہدیدار کو 50 ہزار روپئے رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ۔ اے سی بی ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ انجنیئر سدھاکر ریڈی نے درخواست گزار سے ایم بی بک اور دیگر ترقیاتی کاموں کے بلز کی منظوری کیلئے رشوت کی رقم کا مطالبہ کیا اور رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ۔ اے سی بی نے گرفتار عہدیدار کو اے سی بی کی خصوصی عدالت کریم نگر میں پیش کردیا ۔ ع Y/