ویراولی ٹول پلازا کے قریب سڑک حادثہ ، تین افراد ہلاک
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : مغربی گوداوری ضلع کے ویرا ولی ٹول پلازا کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد کی موت ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ویرا ولی ٹول پلازا کے قریب ایک تیز رفتار کار سڑک کے کنارے لگے ایک سائن بورڈ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ پولیس مقام پر پہنچ کر مہلوکین کو لاشوں کو سرکاری دواخانہ منتقل کردیا اور ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے حادثہ کی اصل وجہ کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے ۔۔ ش m/b
فلائیٹ میں مسافر کے قلب پر حملہ ، طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد ایرپورٹ پر ایک طیارے کو میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کروائی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بھوانیشور سے بنگلور جانے والی ایک فلائیٹ کو ایک مسافر کو قلب پر حملہ کے باعث میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی ۔ شمس آباد ایرپورٹ کو پہنچتے ہی مسافر کو ایرپورٹ کے اپولو دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔۔ ش m/b
سارق فرار ہونے کے دوران حادثہ میں ہلاک
حیدرآباد ۔ 22 اپریل ۔ ( سیاست نیوز) شہر کے علاقہ مائیلاردیوپلی میں ایک مشتبہ سارق فرار ہونے کے دورن پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق ایک نامعلوم سارق جو کاروں کا سرقہ کررہا تھا ، سکیورٹی گارڈز نے اُسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور مبینہ طورپر شدید مارپیٹ کا نشانہ بناتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کررہا تھا کہ پولیس اسٹیشن کے قریب سکیورٹی گارڈز سے اپنے آپ کو بچاکر چور فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ ایک کار کی زد میں آـکر ہلاک ہوگیا ۔ رات تقریباً دیڑھ بجے یہ حادثہ پیش آیا ۔ بنڈلہ گوڑہ سے درگا نگر جانے والی کار کی ٹکر سے سارق برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ع
سوئمنگ پول میں گرنے سے کمسن بچہ کی موت
حیدرآباد ۔ 22 اپریل ۔ ( سیاست نیوز) سوئمنگ پول میں گرکر ایک کمسن بچہ فوت ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ریشان ریڈی جس کی عمر تقریباً ساڑھے تین سال بتائی گئی ہے ۔ سوئمنگ پول میں گرنے سے شدید متاثر ہوگیا تھا ۔ نارسنگی پولیس ذرائع کے مطابق ایم دنیش ریڈی اور مانسا کا یہ ساڑھے تین سالہ لڑکا ریشان ریڈی 16 اپریل کو کلب ہاؤز میں موجود سوئمنگ پول میں حادثاتی طورپر گرگیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دنیش ریڈی راجہ پشپا پروینشیل اپارٹمنٹ میں رہتا ہے ۔ بچہ حادثاتی طورپر سوئمنگ پول میں گرکر شدید متاثر ہوگیا تھا جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ۔ ع
چیتنیہ پوری میں سونے کی چوری کا پتہ چل گیا
شکایت کنندہ خاتون نے شکایت واپس لے لی
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : چیتنیہ پوری پولیس نے ایک تاجر کے مکان سے غائب ایک کیلو سونے کے زیورات کا پتہ چلا لیا ہے ۔ تاجر کے مکان سے سونے کے زیورات کا سرقہ شکایت کی ۔ بیٹی نے کیا ہے ۔ اس بات کی تصدیق اور پولیس تحقیقات میں چور کی توثیق کے بعد شکایت واپس لینے کی درخواست کی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق دیپک پٹیل نامی تاجر کے مکان میں سرقہ کی واردات پیش آئی تھی ۔ اس بات کی شکایت کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی اور چند ہی روز میں پتہ لگالیا کہ پٹیل کے مکان میں اس کی بیٹی نے ہی سرقہ کیا تھا ۔ اور زیورات کو پٹیل کے بھروسہ مند منیجر کے حوالے کیا ۔ منیجر نے پٹیل کی بیٹی کو اپنی باتوں کا شکار بنایا ۔ اور برین ٹیومر آپریشن کے بہانے لڑکی سے زیورات حاصل کرلیے ۔ پولیس پتہ لگانے میں مصروف ہے کہ آیا پٹیل کی لڑکی نے یہ زیورات منیجر کو مجبوری کے تحت دئیے یا پھر محبت کے تحت دئیے ٹائلز کا کاروبار کرنے والے شکایت گذار نے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں سے شکایت واپس لینے کیلئے درخواست کی ہے ۔۔ ع m/b
شمس آباد ایرپورٹ پر مسافر سے ڈرونس ضبط
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد ایرپورٹ پر ایک مسافر کے قبضے سے ڈرونس ضبط کرلیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سنگاپور سے شمس آباد ایرپورٹ آنے والی ایک فلائیٹ کے ایک مسافر کو ایرپورٹ حکام نے روک کر تلاشی لینے پر اس کے لگیج سے 11 ڈرونس برآمد ہوئے ۔ جس پر حکام نے ڈرونس کو ضبط کرتے ہوئے مسافر کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔ ش m/b