کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے شخص کو پوکسو
مقدمہ کے تحت 20 سال قید اور 15 ہزار جرمانہ کی سزا
حیدرآباد۔ 23 ستمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کے پوکسو کورٹ کے خصوصی جج نے 8 سالہ کمسن لڑکی کے عصمت ریزی میں ملوث ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے اسے 20 سال کی قید بامشقت سزا اور 15 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 4 اگست 2018 کو چھتری ناکہ پولیس کو ایک شکایت موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ 8 سالہ کمسن لڑکی کی اس کے پڑوسی الگر سوامی جس کی عمر 42 ہے اور اس کا تعلق ٹاملناڈو کے ضلع مدورائی سے ہے نے یہ گھناؤنی حرکت انجام دی تھی۔ متاثرہ لڑکی کی ماں کی شکایت موصول ہونے پر حیدرآباد پولیس کے بھروسہ ٹیم نے متاثرہ لڑکی کی کونسلنگ کی اور بعد ازاں اس کا بیان قلمبند کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی۔ پوکسو کی خصوصی عدالت میں الگر سوامی کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی تھی اور اس کے خلاف مقدمہ بھی چلایا گیا تھا۔ استغاثہ اور پولیس کے تحقیقاتی عہدیداروں کی کوششوں کے نتیجہ میں ملزم الگر سوامی کو ہاکا بھون میں واقع پوکسو ایکٹ کی فاسٹ ٹریک کورٹ کے جج نے جرم کے لئے قصوروار پائے جانے پر اسے آج 20 سال کی سزا 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ متاثرہ لڑکی کو 2 لاکھ روپے کا معاوضہ بھی دینے کا حکم دیا۔ ب؍F
دیورکنڈہ میں برقی شاک سے جوڑے کی موت
حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز) : نلگنڈہ ضلع کے دیور کنڈہ کے انجیا کالونی میں برقی شاک لگنے سے ایک جوڑے کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد مقام کا معائنہ کیا گیا اور لاشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانہ منتقل کردیا گیا ۔ پولیس اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔ ش m/b
گانجہ اور ہیروئن فروخت کرنے والا بہاری شخص گرفتار
حیدرآباد ۔ 23 ستمبر ۔ ( سیاست نیوز) ملکاجگیری ایکسائیز پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے ہیروئن کو ضبط کرلیا ۔ آبکاری پولیس کے مطابق بہار سے تعلق رکھنے والے گورو کمار کو گرفتار کرلیا گیا جو گانجہ اور دیگر منشیات کو فروخت کررہا تھا ۔ ایکسائیز پولیس نے اس کارروائی میں گورو کمار کے قبضہ سے (3.085) کیلو گانجہ اور (5.06) گرام ہیروئین کو ضبط کیا جس کی مالیت (2.20) لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ آبکاری پولیس اس بات کی تحقیقات میں جٹ گئی ہے کہ گرفتار ملزم کا کس ٹولی سے تعلق ہے اور اس ٹولی کے نٹورک کا پتہ لگایا جارہا ہے تاکہ منشیات کی خریداری اور فروخت کے نٹورک کو بے نقاب کیا جاسکے۔ ع
جائیداد کیلئے باپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والا بیٹا گرفتار
شنکرپلی میں واقعہ کے بعد کمشنر پولیس فیوچر سٹی کا سخت اقدام
حیدرآباد ۔ 23 ستمبر ۔ ( سیاست نیوز) جائیداد کیلئے باپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ فیوچر سٹی پولیس کمشنریٹ کے حدود شنکرپلی میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نے 70 سالہ شخص پر گرینائیٹ پتھر سے حملہ کرنے والے 35 سالہ اے سرینواس کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بیٹے کے خلاف ماں نے پولیس میں شکایت کی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ سرینواس 5 ایکڑ اراضی موروثی جائیداد کو اُس کے نام پر رجسٹریشن کروانے کیلئے گزشتہ تین سال سے والد پر مسلسل دباؤ ڈال رہا تھا ۔ راملو ملزم کے والد نے اس بات سے انکار کردیا تھا اور ان کے درمیان تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔ اس دوران کئی مرتبہ بات چیت بھی ہوئی گزشتہ سرینواس نے گرینائیٹ پتھر سے اپنے والد راملو پر حملہ کردیا جس کے سبب وہ شدید زخمی ہوگیا اور فوری طورپر زخمی شخص کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ یہاں اس شخص کو 15 ٹانکے لگائے گئے ۔ پولیس شنکر پلی نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا ۔ پولیس فیوچر سٹی نے ضعیف افراد اور معذورین جو اولاد اور افراد خاندان کو لاپرواہی اور اذیت کا شکار ہیں سے درخواست کی ہے کہ وہ خاموش نہ رہیں بلکہ پولیس کی مدد حاصل کریں۔ ع
سافٹ ویئر ملازمہ سے دست درازی کے الزام میں سکیورٹی گارڈ گرفتار
حیدرآباد ۔ 23 ستمبر ۔ ( سیاست نیوز) سائبرآباد میں سکیوریٹی گارڈ کو سافٹ ویر ملازمہ سے دست درازی کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے ۔کیاب میں سوار ہونے کے دوران سکیوریٹی گارڈ نے سافٹ ملازمہ کو چمہ دیا ۔ اچانک پیش آئے اس واقعہ اور سکیورٹی گارڈ کی حرکت سے پریشان لڑکی نے گچی باؤلی پولیس اسٹیشن میں شکایت کردیا ۔ اس واقعہ نے ایک بار پھر ملازم پیشہ خواتین اور نوجوان لڑکیوں کی سلامتی پر سوالیہ نشان بٹھایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شکایت کے فوری بعد گچی باؤلی پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی اور سکیوریٹی گارڈ کی نشاندہی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا جو فرار ہونے کی کوشش میں تھا۔ (24) سالہ سافٹ ویئر ملازمین کی شکایت پر پولیس نے راج کمار کو گرفتار کرلیا جو جھارکھنڈ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ تاہم پولیس کو چاہئے کہ وہ اس سکیوریٹی گارڈ کو ملازمت دینے والے افراد اور کمپنی یا پھر سکیوریٹی ایجنسی سے پوچھ تاچھ کرے اور دیگر اداروں کو بھی پابند کرے تاکہ ایسے واقعات کا تدارک ہو ۔ ع