جلاد باپ کے ہاتھوں دو سالہ کمسن بچہ کا قتل

   

حیدرآباد/17 ستمبر ( سیاست نیوز) لنگر حوض میں دل دہلا دینے والا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک سنگ دل باپ نے دو سالہ کمسن بچہ کا قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق حسیب نامی شخص سافٹ ویر ملازم اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ پرشانت نگر میں رہتا ہے اس نے آج اپنے دو سالہ کمسن اسمعیل کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ حسیب ذہنی متاثر بتایا گیا جو اکثر گھر پر رہتا ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔A