جلد بازی نہ کریں سنیل شیٹی کی آریان خان کو حمایت

   

ممبئی ۔آج ایک خبر نے فلم انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ این سی بی نے کل رات ممبئی سے گوا جانے والے ایک کروز پر چھاپہ مارا اور 8 افرادکو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔ جس میں بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کا نام بھی شامل ہے۔ دریں اثنا نیوز ایجنسی اے این آئی کی خبر کے مطابق فلم اسٹار سنیل شیٹی بالی ووڈ اورآریان خان کی حمایت کے لیے آگئے ہیں۔ اس مسئلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا جب ایک جگہ پر چھاپہ مارا جاتا ہے تو بہت سے لوگوں کو حراست میں لیا جاتا ہے۔ ہمیں جلد بازی میں کوئی رائے نہیں بنانی چاہیے۔ ہمیں تحقیقات مکمل ہونے کا انتظارکرنا چاہیے۔