جلسہ ہائے جشن معراج النبیﷺ

   

جامع مسجد چوک میں آج مرکزی جلسہ شب معراج
حیدرآباد :۔ جامع مسجد چوک میں 11 مارچ کو 9 بجے شب جلسہ شب معراج مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز قاری عبدالقیوم شاکر و مولانا محمد محی الدین احمد حسامی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ ہدیہ نعت ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، مصطفی صدیقی اور حافظ نصیر الدین حسامی پیش کریں گے ۔ مولانا غوث محی الدین حسامی ، مولوی شیخ طاہر حسامی ، مولانا سید ابراہیم حسامی ، ڈاکٹر محمد رضی الدین رحمت حسامی خطاب کریں گے ۔ نیز اخیر میں نگران جلسہ کا خصوصی خطاب ہوگا ۔۔

چنچل گوڑہ جونیئر کالج گراؤنڈ پر آج معراج النبیؐ کانفرنس
مولانا سید محمد حسینی اشرفی الجیلانی ، مولانا سید عادل رضا قادری ، مولانا سید ضیاء الدین نقشبندی کے خطابات
حیدرآباد : کُل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی معراج النبیﷺ کانفرنس 11مارچ بعد نماز عشاء گورنمنٹ جونیائر کالج گراؤنڈ چنچل گوڑہ پرمنعقد ہوگی ۔ محمد شاہد اقبال قادری ( صدر کمیٹی) و ڈاکٹر عظمت رسول کے بموجب کانفرنس کی قیادت مولانا محمد رفیع الدین حسینی رضوی قادری شرفی ، سرپرستی مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی ، صدارت سید خلیل اللہ شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی ، نگرانی محمد شوکت علی صوفی ( صحافی) کریں گے ۔ بیرونی مہمان مقررین اکرام میں مولانا سید حسینی اشرف اشرفی الجیلانی حفظہ اللہ (انگلینڈ ) کے علاوہ شہزادہ غوث الاعظم مولانا سید عادل رضا قادری حفظہ اللہ ( مدھیہ پردیش ) کے خطابات ہوں گے ۔ مقامی علماء کرام میں مولانا ڈاکٹر سید شاہ عبدالمعز حسینی رضوی قادری شرفی ، مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی قادری ، مولانا محمد اقبال احمد رضوی القادری ، مولانا ڈاکٹر نادر المسدوسی ، مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری نظامی ( نائب صدر کمیٹی ) کے خطابات ہوں گے ۔ کانفرنس کا آغاز حافظ و قاری صلاح الدین جاوید کی قرأت کلام پاک سے ہوگا ۔ بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں عمران رضا ، قاری ملک اسمعیل علی خان ، محمد داؤد قادری اشرف ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے محمد افتخار شریف ( امریکہ) ، مولانا حافظ سید شاہ محمد حسینی پیر الحسینی الرضوی القادری الطاہری، مولانا محمد اخلاق اشرف ، حکیم ایم اے ساجد قادری ملتانی ، الحاج محمد نعیم صوفی ، ڈاکٹر حیدر ریمنی ، ڈاکٹر مجیب شاہد ، ڈاکٹر سید خالد ، ڈاکٹر سید قمر قادری ، ڈاکٹر غوث قادری شرکت کریں گے ۔ صدر استقبالیہ جناب مرزا نثار احمد بیگ نظامی ( ایڈوکیٹ) خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے ۔ نائب صدور استقبالیہ محمد افتخار ( ایڈوکیٹ) ، محمد مکرم (ایڈوکیٹ) ، محمد عظیم ( ایڈوکیٹ) ، جناب الحاج خواجہ صدر الدین احمد قادری ( سراج بھائی) ، جناب محمد عبدالمجیب ( کاشف) ، معتمد استقبالیہ قادر خان قادری ، سید لئیق قادری ، نائب معتمد استقبالیہ ، محمد عبدالکریم رضوی ، سید طاہر حسین قادری ہوں گے ۔ کانفرنس میں عصر حاضر میں اُمت مسلمہ کو درپیش چیالنجس اور اس کا حل معراج النبیﷺ کی فضیلت قرآن و احادیث کی روشنی میں نماز کی فضیلت ، ترک نماز کے عذابات پر مہمان مقررین و مقامی مقررین کے بصیرت افروز خطابات ہوں گے ۔

بارگاہ یوسفینؒ میں آج سدرۃ المنتھیٰ کانفرنس
حیدرآباد : سدرۃ المنتھیٰ کانفرنس بارگاہ یوسفین نامپلی میں شب معراج کے موقع پر زیراہتمام کُل ہند تنظیم اصلاح معاشرہ 11 مارچ بعد نماز عشاء زیرسرپرستی مولانا سید شاہ قبول پاشاہ شطاری قادری اور نگرانی مولانا محمد عبدالحمید رحمانی چشتی صدر تنظیم اصلاح معاشرہ کریں گے ۔ بیرونی مہمان مولانا سید عبدالرحمن الحسینی الرفاعی بغداد شریف ، مہمان مقرر مولانا حافظ سید شاہ رضوان پاشاہ قادری لااُبالی ، مولانا خواجہ شجاع الدین حقانی پاشاہ ، مولانا حافظ ڈاکٹر مظفر حسین خان قادری بندہ نوازی ، مولانا صوفی ارشد ابوالعلائی ، مولانا حافظ خواجہ فاروق عزیز باسط قادری ممتاز پاشاہ ، مولانا محمد یوسف علی قادری بندہ نوازی ، مولانا حافظ شوکت اللہ نظامی ، مولانا سید شاہ رحمت اللہ محمد محمد الحسینی رحمت بابا ، مولانا صوفی عبدالقادر ثانی ، مولانا سید یونس قادری چشتی ، مولوی محمد وجاہت علی خان ، جناب محمد رحیم اللہ خان نیازی مخاطب کریں گے ۔ کانفرنس کا آغاز مولانا سید حبیب علی شاہ قادری کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ قاری محمد بن احمد باوزیر و دیگر نعت خواں ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔

قلی قطب شاہ اسٹیڈیم پر آج جلسہ معراج النبی ﷺ
مولانا عبیداللہ خان اعظمی سابق ایم پی کی شرکت
حیدرآباد : کل ہند بزم رحمت عالم مرکزی جلسہ شب معراج النبی ﷺ /11 مارچ کو بعد نماز عشاء قلی قطب شاہ اسٹیڈیم ہائی کورٹ روڈ پر منعقد ہوگا ۔ صدارت سینئر ایڈوکیٹ ایم اے مجیب صدر کل ہند بزم رحمت عالم کریں گے جبکہ حافظ محمد مظفر خان قادری بندہ نوازی نگرانی کریں گے ۔ مولانا عبیداللہ خان اعظمی سابق ایم پی مہمان خصوصی خطاب کریں گے ۔ مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی ، مفتی سید واحد علی قادری ، مفتی صلاح الدین نظامی ، مولانا عبدالحمید رحمانی چشتی مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ مولانا سید شاہ محمود اسد اللہ صدیقی اور الحاج محمد غوث قادری مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ حافظ و قاری محمد فہیم قادری نظامی کی قرأت کلام پاک ہوگی ۔ جناب اسد اللہ شریف نقشبندی ، حافظ محمد ابراہیم ، فرحت اللہ شریف ، محمد شفیع خان ، حافظ شعیب اور حافظ محمد منور نعت شریف پیش کریں گے ۔ مولانا حافظ سید وسیم الدین احمد اسدی قادری شمیمی صدر استقبالیہ مہمانوں کا استقبال کریں گے ۔

حیدرآباد :۔ انتظامی کمیٹی مسجد زاہدہ احمد ہاشم آباد بنڈلہ گوڑہ میں 11 مارچ بروز جمعرات کو بعد نماز عشاء جلسہ معراج النبیﷺ زیر سرپرستی الحاج محمد منور حسین نقشبندی قادری صدر مسجد ہذا و مسجد چوک مقرر ہے ۔ مہمان مقرر مولانا معین الدین عمر مکی ، حافظ محمد عمران قادری امام و خطیب مسجد زاہدہ احمد خطاب کریں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 9 بجے ادا کی جائے گی ۔۔
٭٭ جلسہ شب معراج بروز جمعرات بعد نماز عشاء جامع مسجد قطب شاہی لنگر حوض مقرر ہے ۔ نماز عشاء 9-15 بجے ہوگی ۔ مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم ، مولانا محمد محی الدین قادری محمودی اور مولانا حافظ محمد عبدالسلام عزیز مخاطب کریں گے ۔ نظامت محمد اکبر علی کی ہوگی ۔۔
٭٭ جامع مسجد طور قاضی پورہ آج بعد نماز عشاء فضائل شب معراج کے عنوان سے مولانا حافظ میر لطافت علی شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ مخاطب کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوگا ۔ نماز عشاء 9 بجے ہوگی ۔۔
٭٭ جامع مسجد اہل سنت و جماعت شمالی لالہ گوڑہ سکندرآباد میں جلسہ جشن معراج مصطفی ﷺ 11 مارچ بروز جمعرات بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ نماز عشاء 9-30 بجے ہوگی ۔ مولانا قاری سید متین علی شاہ قادری ناظم اعلی مدرستہ رحمتہ العلوم قلعہ گولکنڈہ کا خطاب ہوگا ۔ قرات کلام پاک حافظ و قاری شیخ محی الدین نقشبندی ، نعت شریف حافظ و قاری محمد شکیل احمد قادری ، جناب ادریس عرف شبیر ، جناب محمد امیر الدین قادری ، و دیگر نعت خواں حضرات نعت شریف سنائیں گے ۔۔
٭٭ جامع مسجد درگاہ امر اللہ شاہؒ ، مغل پورہ میں بروز جمعرات بعد نماز عشاء صلواہ التسبیح باجماعت ادا کی جائے گی بعد جلسہ جشن معراج مصطفی ﷺ زیر نگرانی مولانا سید شاہ لیاقت حسین رضوی المدنی منعقد ہوگا ۔ مفتی شاہ محمد فصیح الدین نظامی قادری ، سید شاہ طالب حسین رضوی المدنی کا خطاب ہوگا ۔ مسجد ہذا میں نماز عشاء 9-30 بجے ہوگی ۔۔
٭٭ جامع مسجد عثمانیہ ، رسالہ بازار ، قلعہ گولکنڈہ میں بروز جمعرات 11 مارچ بعد نماز عشاء جلسہ معراج النبی ﷺ مقرر ہے ۔ مولانا محمد زعیم الدین حسامی واقعہ معراج النبی ﷺ پر بیان کریں گے ۔ مولانا نظر احمد نگرانی کریں گے۔ نماز عشاء 9 بجے ہوگی اور نماز تہجد رات 2 بجے ہوگی ۔
٭٭ مدینہ مسجد بانو نگر مادنا پیٹ جلسہ شب معراج زیرنگرانی جناب سید مبارک بروز جمعرات /11 مارچ کو بعد عشاء مقرر ہے ۔ اقبال احمد انجنیئر مولانا حسین شہید ، مولانا حافظ متین الدین اور ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد اور حافظ فیاض الحسن مخاطب کریں گے ۔ نماز عشاء 9 بجے ہوگی ۔
٭٭ جلسہ شب معراج /11 مارچ کو جامع مسجد اہل سنت والجماعت چلکل گوڑہ سکندرآباد میں بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ (نماز عشاء ٹھیک 9.00 بجے ہوگی) ۔ نگرانی جناب محمد اسداللہ کریں گے ۔ قرأت کلام پاک حافظ محمد شاکر الدین اور محمد معراج احمد نعت شریف سنائیں گے ۔ واعظ ، مولانا سید خالد قادری سب ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور مولانا محمد سمیع الرحمن فاضل نقشبندی فاروقی کے خطابات ہوں گے ۔
٭٭ /11 مارچ بروز پنجشنبہ بعد نماز عشاء جامع مسجد خواجہ گلشن مہدی پٹنم جلسہ معراج النبی ﷺ مقرر ہے ۔ حافظ قاری نجیب الدین قرأت کلام پاک جبکہ نعت شریف محمد مصطفے حسین سنائیں گے ۔ مولانا محی الدین محمود کا خطاب ہوگا ۔ نماز عشاء ٹھیک 9 بجے ادا کی جائے گی ۔
٭٭ مسجد سعیدہ فاروقی ڈنڈیگل ولیج حلقہ اسمبلی قطب اللہ پور ضلع ملکاجگیری میڑچل کے بموجب /11 مارچ بروز جمعرات بعد نماز عشاء جلسہ معراج النبی ﷺ مقرر ہے ۔ حافظ شیخ امجد علی اور مولانا محمد علی مسواتی مخاطب کریں گے ۔ نماز عشاء 8.30 بجے ہوگی ۔
٭٭ جناب عبدالرب کے بموجب جامع مسجد اہل سنت و جماعت شمالی لالہ گوڑہ سکندرآباد میں جلسہ جشن معراج مصطفی ﷺ /11 مارچ بروز جمعرات بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ نماز عشاء 9.30 بجے ہوگی ۔ جلسہ جشن معراج مصطفیٰ ﷺ کی اہمیت و افادیت پر علامہ مولانا قاری سید متین علی شاہ قادری ناظم اعلیٰ مدرسہ رحمتہ العلوم قلعہ گولکنڈہ کا خطاب ہوگا ۔ قرأت کلام پاک حافظ و قاری شیخ محی الدین نقشبندی ( امام مسجد ہذا) نعت شریف ، حافظ و قاری محمد شکیل احمد قادری (نائب امام مسجد ہذا) جناب ادریس عرف شبیر ، جناب محمد امیرالدین قادری و دیگر نعت خواں حضرات نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔
٭٭ جامع مسجد کارخانہ کنٹونمنٹ سکندرآباد میں جلسہ شب معراج 11مارچ بروز جمعرات مقرر ہے ۔ مولانا محمد اجمل حسین رضوی القادری و حافظ نذیر الدین مخاطب کریں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 9:30 بجے ادا کی جائے گی ۔
٭٭ جلسہ معراج النبیؐ 11مارچ بروز جمعرات کو بعد نماز عشاء مسجد منت بنڈلہ گوڑہ غوث نگر لیک ویو ہلز زیرنگرانی قاری محمد نعیم الدین قادری مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز قاری احمد علی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ حافظ انصار کی نعت شریف کی سعادت حاصل کریں گے ۔ قاری احمد علی کا بیان ہوگا ۔ قاری محمد نعیم الدین قادری کا شب معراج پر خطاب ہوگا ۔ نماز عشاء 9بجے ہوگی ۔
٭٭ جلسہ فضائل شب معراج 11مارچ بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9:30 بجے شب جامع مسجد محمدی امام ابو حنیفہؒ اہلسنت الجماعت نماز گراؤنڈ آغاپورہ مقرر ہے ۔ مولانا مفتی محمد فاروق رضا قادری نگران تحریک اسلامی تلنگانہ اور مولانا حافظ و قاری سید زین الدین خطاب کریں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 9بجے ہوگی ۔
٭٭ جلسہ شب معراج النبیؐ 11مارچ بروز جمعرات بعد نماز عشاء مسجد غوث الثقلین وٹے پلی فلک نما پیالیس غوث الثقلین اسٹریٹ میں مقرر ہے ۔ آغاز حافظ محمد عادل شریف قادری کی قرات کلام پاک و بارگاہ رسالت مآبؐ میں ہدیہ نعت پاک سے ہوگا ۔ مہمان مقرر مفتی محمد حامد حسین قادری رضوی مصباحی الازہری صدارت کریں گے اور واقعہ شب معراج النبیؐ بیان کریں گے ۔ محمد حمید بن عبداللہ نگرانی کریں گے ۔ حافظ محمد معراج قادری رضوی نظامت کے فرائض انجام دیں گے اور نماز عشاء ٹھیک 9بجے ادا کی جائے گی ۔
٭٭ جامع مسجد حضرت فتح اللہ بیگ ؒ نماز عشاء 10بجے ادا کی جائے گی ۔ بعد نماز عشاء جلسہ شب معراج کی صدارت مولانا قضر احمد کریں گے ۔ مولانا عبدالقدیر نظامی مخاطب کریں گے ۔
٭٭ المدینہ جامع مسجد محمود گوڑہ سکندرآباد میں جلسہ شب معراج النبیؐ زیرصدارت الحاج محمد مجیب خان مقرر ہے ۔ حافظ و قاری شیخ محمد ابراہیم شاہ صوفی کی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ جناب محمد عبدالکریم ، حافظ محمد نوشاد عالم ، جناب حاجی محمد قمر الدین فاروقی بارگاہ رسالت مآبﷺ میں ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ مہمان خصوصی مولانا الحاج سید شاہ انعام الحق قادری نقشبندی کے علاوہ مولانا محمد ریاض الدین رضوی کے خطابات ہوں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 9:30 بجے ہوگی
٭٭ مسجد قباء مدینہ نگر بی بلاک یاقوت پورہ میں 11مارچ بعد نماز عشاء منعقد ہوگا ۔ قرات کلام پاک حافظ و قاری ملک محمد اسمعیل خان کی ہوگی ۔ نعت شریف حافظ و قاری انوار عالم پیش کریں گے ۔ مفتی محمد آصف الدین اور مولانا شیخ احمد کے خطابات ہوں گے ۔
٭٭ تنظیم غوث و خواجہ رضا ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی مشیرآباد حیدرآباد کے زیر اہتمام جلسہ معراج النبیﷺ و محفل نعت سرور کونینﷺ 11 مارچ کو بعد نماز عشاء انجمن فنکشن ہال نزد مسجد حضرت بلالؓ بھولکپور مشیرآباد مقرر ہے ۔ سرپرستی محمد مجیب علی قادری رضوی اور قیادت مولانا محمد اویس رضا قادری المعروف سہیل رضا اور مہمان نعت حافظ و قاری سید عبدالوصی قادری رضوی ممبئی کی شرکت ہوگی اور مقامی مقرر مولانا عبدالماجد رضوی قادری اور مولانا محمد انوار الحق قاری رضوی نعت خواں حافظ و قاری عبدالغفور رضوی ، محمد عاقل رضوی ، قاری محمد جمیل احمد رضوی ، محمد سیف علی رضوی ، محمد فیض الدین رضوی ، نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔
٭٭ مسجد غوثیہ گلشن مغل نگر رنگ روڈ کاروان میں 11مارچ بروز جمعرات بعد نماز عشاء جلسہ فضائل شب معراج صلعم زیرنگرانی الحاج لائق علی منعقد ہے ۔ مہمانان خصوصی ڈاکٹر مولانا سید عبدالمعز قادری شرفی ، ڈاکٹر مولانا سید وحید اللہ حسینی قادری الملتانی کا خطاب ہوگا ۔ جناب سید زاہد حسین کی قرات کلام پاک سے جلسہ کی کارروائی کا آغاز ہوگا ۔ نعت شریف کا نذرانہ عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ نماز عشاء ٹھیک 9:15 بجے ہوگی ۔
٭٭ جناب محمد صلاح الدین کے بموجب مسجد رضیہ روبرو ملک پیٹ فائر اسٹیشن گورنمنٹ پریس روڈ میں 11 مارچ کو بعد نماز عشاء جلسہ شب معراج النبیؐ منعقد کیا جارہا ہے جس میں مولانا حافظ و قاری محمد وجیہ اللہ سبحانی کا بیان ہوگا ۔ نماز عشاء ٹھیک 10بجکر 15منٹ پر ہوگی ۔
٭٭ مسجد محمدیہ غوری جمعرات بازار مین روڈ میں نماز عشاء ٹھیک 8:45 بجے ہوگی ۔ بعد نماز حافظ محمد سیف الدین قادری اشرفی فضائل شب معراج بیان کریں گے ۔ نماز تہجد 1:00بجے ہوگی ۔
٭٭ مسجد دریبا بیگم بازار چھتری میں نماز عشاء 9:45 بجے ہوگی ۔ بعد نماز حافظ محمد خواجہ معین الدین قادری فضائل شب معراج بیان کریں گے ۔ نماز تہجد ٹھیک 1:00بجے ہوگی ۔
٭٭ مسجد جیلانیہ و درگاہ حضرت محمد جیلانی قادری کلیمی نزد لوہے کا چارمینار ہائی ٹیک سٹی میں نماز عشاء 9:00 بجے ہوگی ۔ بعد نماز حافظ محمد صداق علی فضائل شب معراج بیان کریں گے ۔ نماز تہجد ایک بجے ہوگی ۔
٭٭ جامع مسجد محمدی ساؤتھ لالہ گوڑہ سکندرآباد میں معراج النبیﷺ کانفرنس 11مارچ بروز جمعرات بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ مولانا موسیٰ ابو حمد باحجاج بن عجاج (شارجہ) ، ڈاکٹر مفتی حافظ محمد مستان علی قادری بانی و ناظم اعلیٰ جامعتہ المومنات ، مولانا سید شاہ حامد حسین شطاری ، ڈاکٹر سید یوسف الدین بغدادی ، مولانا ڈاکٹر مفتی عبدالواسع احمد صوفی ، مولانا فیض الدین شطاری ، مولانا حافظ محمد عمران مخاطب کریں گے ۔ قاضی عظمت اللہ جعفری نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔
٭٭ مسجد محمدیہ تارہ کا میدان حسینی علم میں 11مارچ بعد نماز مغرب جلسہ فضائل شب معراج مقرر ہے جس میں ڈاکٹر مفتی عبدالواسع احمد صوفی مخاطب کریں گے ۔
٭٭ مسجد عائشہ احمد الشمس تاڑبن میں جلسہ شب معراج 11مارچ بروز جمعرات بعد نماز عشاء جناب احمد اللہ صدر مسجد ہذا کی نگرانی میں مقرر ہے ۔ اس جلسہ کو ڈاکٹر مفتی حافظ محمد مستان علی قادری بانی و ناظم اعلیٰ جامعتہ المومنات ، مولانا محمد صلاح الدین مخاطب کریں گے ۔
٭٭ ڈاکٹر غلام رسوال صدیقی کے بموجب مسجد باؤلی زیبا باغ آصف نگر میں 11مارچ بروز جمعرات شب معراج النبیؐ کے موقع پر 9بجے شب نماز ادا کی جائے گی۔ بعد جلسہ معراج النبیؐ منعقد ہوگا ۔ مولانا محبوب عالم ، مولانا یسین خان کا خطاب ہوگا اور سلام اور دعا ہوگی ۔ حافظ غلام محمد نگرانی کریں گے ۔
٭٭ محمد عبدالرزاق شاہ قادری کے بموجب جلسہ معراج مصطفیٰﷺ و صلوٰۃ التسبیح و تہجد اندرون بارگاہ حضرت الحاج حافظ سید عبداللہ شاہ ولی قادریؒ ، شاہ علی بنڈہ ہری باؤلی موڑ 11مارچ کو 11:30 بجے شب مقرر ہے ۔
٭٭ 11:30بجے شب جلسہ کا آغاز حافظ ابرار احمد خان کی قرات سے ہوگا ۔ نعت و منقبت محمد الطاف رضا قادری سنائیں گے ۔ محمد عزت اللہ شاہ قادری سہیل باشاہ ، مولانا مفتی محمد غوث قادری مرزائی اور مولانا عرفان اللہ شاہ نوری سیفی قادری مخاطب کریں گے ۔ نگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرفیل آغا کریں گے ۔ 1:30بجے شب صلوٰۃ التسبیح و تہجد ادا کی جائیں گی ۔
٭٭ جناب سید عبدالرحمن شاہ قادری نقشبندی کی اطلاع کے بموجب جامع مسجد درگاہ شریف عقب بڑا نل‘ حسن نگر میں آج نماز عشاء 9 بجے ہوگی‘ بعد نماز عشاء جلسہ معجزات معراج النبیؐ منعقد ہے۔ حافظ سید عبدالرزاق علی شاہ قادری شرفی حمیدی و دیگر علماء کے بیانات ہوں گے۔
جامعتہ المومنات میںآج جلسہ شب معراج برائے خواتین
حیدرآباد : جامعتہ المومنات مغلپورہ میں 11مارچ بروز جمعرات بعد نماز عشاء مرکزی جلسہ شب معراج برائے خواتین ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زریں پرنسپل جامعتہ المومنات کی صدارت میں مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز ڈاکٹر مفتیہ حافظہ رمیصا کی قرأت ، عالمہ حافظ محمد زرین رومانہ کی نعت شریف سے ہوگا ۔ اس جلسہ کو ڈاکٹر مفتیہ تہمینہ تحسین مومناتی شیخ الادب جامعتہ المومنات مخاطب کریں گے ۔ اس کے علاوہ طالبات جامعتہ المومنات نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کرینگے ۔ اختتام جلسہ حلقہ ذکر و اجتماعی دعا ہوگی ۔
مسجد کلیم قریشی بنڈلہ گوڑہ کا افتتاح
حیدرآباد۔ حافظ نعیم الدین قادری کے بموجب آج بروز جمعرات 11 مارچ کو مسجد کلیم قریشی واقع سادات نگر‘ نزد اسلامیہ کالج بنڈلہ گوڑہ‘ حیدرآباد کا خطیب و امام مکہ مسجد قاری رضوان قریشی صاحب نماز عصر کی امامت کے ذریعہ افتتاح انجام دیں گے۔ نماز عصر ٹھیک 5 بجے ادا کی جائیگی۔ عامتہ المسلمین سے گذارش کی جاتی ہے کہ اس مبارک موقع پر نماز عصر میں شریک ہوں۔
جناب حافظ نعیم قادری نے ان تمام معاونین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مسجد کی تعمیر میں حصہ لیا۔