جلوس میلادالنبیؐ میں شور شرابہ سے گریز کی تلقین

   


بودھن میں رضا اکیڈیمی کے ذمہ داروں کی میڈیا سے بات چیت

بودھن۔ 6 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن کی مسجد غریب نواز سے متصل آفس رضا مصطفی و کرتے ہوئے بتایا کہ جشن میلادالنبیؐ کے سلسلے میں بودھن شہر کے مختلف محلوں میں یکم ربیع الاول سے جلوس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ اتوار9 اکتوبر کو بودھن شہر میں موجود درگاہ سید شاہ جلال بخاری سے عید میلادالنبیؐ کا جلوس نکالا جائے گا۔ انہوں نے معتقدین خاص کر نوجوانوں سے خواہش کی کہ سوائے مخصوص مذہبی نعروں کے دوسرے نعرے نہ لگائیں اور جلوس کے دوران غیرضروری شور شرابے سے گریز کرنے کی خواہش کی۔ جناب عبدالحمید نے کہا کہ بعض نوجوانوں جلوس کے دوران موٹر سائیکل کے سائلینسر نکال کر جلوس میں شرکت کرتے ہیں۔ اس طرح کی حرکت نہ کرنے کی نوجوانوں کو تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے جو روڈ میاپ دیا گیا۔ صرف جلوس کو اسی راستے سے گذرنا چاہئے۔ جشن میلادالنبیؐ میں شرکت کرنے والے معزز مسلم شہریوں سے سروں پر ٹوپی اور جہاں تک ہوسکے۔ سفید لباس زیب تن کرنے کی خواہش کی۔ درگاہ حضرت سید شاہ جلال بخاریؒ سے اتوار کی صبح 9 بجے جلوس نکلے گا۔ یہ جلوس شہر کی اہم سڑکوں قدیم بستی، قدیم و جدید بس اسٹانڈ، شکر نگر چوراہا، ریس پیٹ کی اہم سڑکوں سے ہوتے ہوئے واپس درگاہ پہنچے گا ۔ انہوں نے جلوس میں شرکت کرنے والے نوجوانوں سے شور شرابے سے گریز کرنے کی خواہش کی۔