جل پلی اور عمدہ ساگر ذخائر آب کے تحفظ پر حکومت کو ہائی کورٹ کی نوٹس

   

حیدرآباد۔/24 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے حیدرآباد کے اطراف جل پلی اور عمدہ ساگر میں ذخائر آب کے تحفظ اور غیر مجاز قبضوں کو روکنے کے سلسلہ میں ریاستی حکومت اور محکمہ جات ریوینیو، آبپاشی اور بلدی نظم و نسق کے علاوہ حیدرآباد میٹرو ریل اور جی ایچ ایم سی کو نوٹس جاری کی ہے۔ جل پلی اور عمدہ ساگر ذخائر آب جو پرانے شہر کے چندرائن گٹہ علاقہ کے تحت ہیں وہاں غیر مجاز قبضوں سے متعلق اخباری رپورٹ کو چیف جسٹس الوک ارادھے اور جسٹس انیل کمار نے مفاد عامہ کی درخواست میں تبدیل کردیا۔ ہائی کورٹ کے جسٹس ایم جی پریہ درشنی نے اسٹیٹ لیگل سرویسس آف اتھاریٹی کے ایگزیکیٹیو چیرمین جسٹس پال کے ذریعہ ایک مکتوب روانہ کیا جس میں شہر کے اطراف ذخائر آب پر غیر مجاز قبضوں کی شکایت کی گئی۔ 1

چیف جسٹس نے مختلف محکمہ جات سے اس سلسلہ میں وضاحت طلب کی ہے کہ ذخائر آب کے تحفظ کیلئے کیا اقدامات کئے جارہے ہیں۔1