جمعہ کو انڈیا۔امریکہ مذاکرات

   

نئی دہلی: ہندوستان اور امریکہ کے درمیان پانچویں وزارتی سطح کے ٹو پلس ٹو مذاکرات جمعہ کو یہاں ہوں گے ۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ جے شنکر مذاکرات میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔
جبکہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن امریکہ کی نمائندگی کریں گے ۔وزارت خارجہ کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں ممالک دفاع، سیکورٹی، ٹیکنالوجی اور عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے میں جاری تعاون کا جائزہ لیں گے ۔ دونوں ممالک گزشتہ جون اور ستمبر میں وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر جو بائیڈن کے درمیان ہونے والی بات چیت کی بنیاد پر ہندوستان-امریکہ شراکت داری کے مستقبل کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کریں گے ۔