جمعیۃ علماء ہند کا 34واں اجلاس عام 10 فروری کو رام لیلا میدان میں ہوگا

   

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کا چونیتسواں (34) اجلاس عام 10 فروری 2023 کو دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں 5بجے شام سے شروع ہوگا۔یہ اطلاع جمعیت کی جاری کردہ ریلیز میں دی گئی ہے۔ ریلیز کے مطابق صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محموداسعد مدنی کے زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس عام کی آخری و عمومی نشست 12؍فروری بروز اتوار صبح نوبجے منعقد ہوگی ، جس میں کثیر تعداد میں عوام بھی شریک ہوں گے۔اجلاس کی عمومی نشست میں بلاتفریق مذہب وملت ملک کے سبھی طبقات کے سرکردہ افراد شریک ہوں گے۔